”یہ میسی کا آخری نہیں، پہلا ورلڈ کپ تھا!“ میسی کے سب سے بڑے خواب کے شرمندہ تعبیر ہونے کی داستان

ویب ڈیسک

قطر کے لوسیل اسٹیڈیم کی تاریکی میں لیونیل میسی اکیلے ہی روشنی میں اس ایک انعام کو حاصل کرنے کے لیے آگے بڑھے، جو ان کے سنہری کیریئر کے دوران تکلیف دہ حد تک ان سے دور رہا

ارجنٹینی فٹبال کی تاریخ کے پینتیس سالہ عظیم کھلاڑی اس عظیم لمحے سے قبل اپنے ہاتھ جوڑے، روایتی عرب بشت پہنی اور پھر ورلڈکپ ٹرافی کو برقی روشنیوں کے دھماکے دار طوفان میں فضا میں بلند کیا

میسی نے اپنے جادوئی کھیل کی بدولت اپنا خواب پورا کر دکھایا۔ فٹبال ورلڈکپ کی تاریخ کے سب سے شاندار فائنل کے بعد ان کی چمکتی دمکتی ٹرافیوں میں باقی کمی پوری ہو گئی، جس کے دوران دنیا بھر میں جذبات اور دل کی دھڑکنوں کو سنبھالنا مشکل ہو چکا تھا

یہی وہ ایک ٹرافی ہے، جسے ان کے کروڑوں مداح اب اس بات کی گواہی کے طور پر پیش کریں گے کہ وہ اس کھیل کے سب سے عظیم کھلاڑی ہیں

پندرہ انچ سونے کی ٹرافی ان کی گواہی میں مددگار ثابت ہوگی اور ان کی مخالفت کرنے والوں کے لیے اپنا مؤقف پیش کرنا مشکل ہو جائے گا

تقابلی جائزے نسلوں پر محیط ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے ایسے کسی بھی مؤقف کو مکمل طور پر جانچنا مشکل ہو جاتا ہے لیکن اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ اب میسی کا شمار پیلے اور میرا ڈونا جیسے کھلاڑیوں کی فہرست میں کیا جائے گا

میراڈونا کی 10 نمبر جرسی پہنے لیونیل میسی بھی اب سب سے عظیم کھلاڑی کے مرتبے کے مضبوط امیدوار ہیں، کیونکہ اب تک میسی اور میراڈونا میں صرف ایک فرق تھا۔ میراڈونا چھتیس سال پہلے ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوا چکے تھے۔ اب یہ فرق ختم ہو چکا ہے

جب کبھی فٹبال کے سب سے عظیم کھلاڑی پر بحث ہوگی، میسی کا نام لیا جائے گا اور اس فتح کے بعد ان کا نام لینے والوں کے پاس ایک طاقتور ہتھیار بھی ہے

میسی کے عروج کی کہانی کیسے بیان کی جائے؟ ان واقعات کا تذکرہ کہاں سے شروع کیا جائے جن کا اختتام ارجنٹینا کی ورلڈکپ فتح کی صورت میں ہوا، ایک ایسا ٹورنامنٹ جس سے میسی کا نام ہمیشہ کے لیے جڑ چکا ہے

2006ع سے شروع ہونے والے اس سفر کے دوران کئی بار میسی کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جس میں 2014 میں جرمنی کے ہاتھوں ورلڈکپ فائنل میں شکست بھی شامل تھی، تاہم میسی کو یہ علم ہونا چاہیے تھا کہ یہ اعزاز اتنی آسانی سے ہاتھ آنے والا نہیں

میسی کو اس ٹورنامنٹ میں گولڈن بال ایوارڈ بھی ملا اور وہ پہلے کھلاڑی ہیں، جنہوں نے 1982ع میں اس ایوارڈ کو متعارف کروائے جانے کے بعد سے دو بار یہ جیتا ہے۔ پہلی بار انہوں نے یہ ایوارڈ 2014ع میں جیتا تھا

میسی اب تک ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کے لیے 21 گولز میں کردار ادا کر چکے ہیں جن میں سے 13 گول ان کے اپنے ہیں۔ اس ورلڈکپ کے بعد ان کے مجموعی گولز کی تعداد 793 ہو چکی ہے

تاہم اس رات میں صرف ایک بات ایسی تھی جو سب سے اہم تھی۔ میسی آخرکار ورلڈ کپ فاتح تھے۔ل

ورلڈکپ کی شروعات میں سعودی عرب کے ہاتھوں حیران کن شکست کا دھبہ دور ہو چکا تھا۔ سعودی شائقین ارجنٹینا سے فتح کے بعد جع نعرے لگا رہے تھے کہ ”کہاں ہے میسی، میسی کہاں ہے!؟“ رات میسی نے اس کا جواب دے دیا۔۔ ”ادہر دیکھو، یہاں ہوں میں اور سر پر فاتح کا تاج سجائے کھڑا ہوں“

یہ میسی ہی تھے، جنہوں نے میکسیکو کے خلاف بہترین گول سے ارجنٹائن کی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کیا تھا اور فائنل تک انہیں روکنے والا کوئی نہیں تھا

میسی کے ہاتھوں میں گولڈن ٹرافی تھی۔ ان کا مشن پورا ہو چکا تھا جو سولہ برس پہلے شروع ہوا تھا

قطر کی یہ رات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، جس میں میسی کی ورلڈکپ کہانی کا آخری باب لکھا گیا جو آغاز سے انجام تک سنسنی خیز رہا

’بحث ختم، میسی عظیم ترین کھلاڑی‘ ، ٹوئٹر پر صارفین کی رائے

میسی نے اس میچ میں کئی ریکارڈ قائم کیے۔ فرانس کے خلاف پینلٹی گول کرنے کے بعد میسی فٹبال ورلڈکپ میں سب سے زیادہ منٹس کھیلنے والے مرد کھلاڑی بن گئے

میسی نے اٹلی کے پاؤلو مالڈینی کا 2216 منٹ کھیلنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس کے علاوہ میسی مردوں کے ورلڈکپ میں پہلے کھلاڑی بن گئے، جنہوں نے ہر راؤنڈ میں اسکور کیا

لیونل میسی نے ورلڈکپ فائنل جیتنے میں بہترین کارکردگی دکھائی، جس کی بدولت ’تاریخ کے عظیم کھلاڑی‘ (G.O.A.T ) کے طور پر اپنی پوزیشن کو مضبوط کیا

فیفا نے ٹوئٹر صارفین سے سے سوال پوچھا کہ عظیم کھلاڑی کون ہے؟ جس پر صارفین نے ارجنٹینا کے لیونل میسی کی تصاویر کے ساتھ جوابات دیے

بعد ازاں، فیفا نے تاج کے ساتھ لیونل میسی کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ یہ میچ کبھی نہیں بھلایا جاسکے گا، جس سے لوگوں کی اکثریت نے اتفاق کیا

کچھ صارفین کی رائے تھی کہ میسی کو عظیم کھلاڑی ثابت کرنے کے لیے ورلڈ کپ کی ضرورت نہیں تھی، وہ اس کے بغیر بھی عظیم کھلاڑی ہی تھے

انگلینڈ ہاکی ٹیم کی سابق کھلاڑی سیم کیوک نے کہا کہ یہ بحث ختم ہو گئی کہ میسی اور رونالڈو کے درمیان فٹبال کا عظیم ترین کھلاڑی کون ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close