’گرگٹ کار‘ بی ایم ڈبلیو نے رنگ بدلنے والی گاڑی تیار کر لی

ویب ڈیسک

بی ایم ڈبلیو نے بدھ کو رنگ بدلنے والی ایک کار کا پروٹو ٹائپ پیش کیا ہے، اس گاڑی میں ونڈ شیلڈ کے اندر ڈرائیونگ ڈیٹا کو پیش کرنے جیسی ڈجیٹل خصوصیات شامل ہیں

’آئی ویژن ڈی‘ i Vision Dee نامی اس کار کو لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرانکس شو میں ایک تقریب میں پیش کیا گیا، جس میں ’ٹرمینیٹر‘ فلم کے معروف اداکار اور کیلیفورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوارزنیگر نے بھی شرکت کی

بی ایم ڈبلیو نے پچھلے سال اسی شو میں ایک ایسی کار کی نقاب کشائی کی تھی، جو رنگت بدل سکتی ہے لیکن صرف سفید سے سیاہ اور سرمئی

تاہم اس بار پیش کی گئی نئی کار کی باڈی قوس قزح کے رنگ، ایک ٹھوس رنگت یا دھاریوں یا چیکس میں روپ دھار سکتی ہے

بی ایم ڈبلیو ’آئی ویژن ڈی‘ فی الحال صرف ایک خیال ہے، لیکن قیاس ہے کہ یہ لگژری مینوفیکچرر کی جانب سے مستقبل کی کاروں کے ڈیزائن کو تشکیل دے گا

مثال کے طور پر ونڈ شیلڈ پر رفتار یا سمت کا بطور آگمینٹڈ رئیلیٹی ظاہر ہونا 2025ع تک ایک آپشن کے طور پر پیش کر دیا جائے گا

اس موقع پر آرنلڈ شوارزنیگر نے اس تمام نئی ٹیکنالوجی سے بھرے ایک پروٹو ٹائپ کے بارے میں ازراہِ مذاق کہا ”میں تھوڑا پریشان تھا کیونکہ میری زیادہ تر فلموں میں مشین ہی دشمن تھی اب وہ اتحادی ہیں۔“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close