ترکیہ، شام زلزلہ: متاثرین کی مدد کے لیے وہ چھ فلاحی ادارے، جن کو آپ عطیات دے سکتے ہیں؟

ویب ڈیسک

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے کے متاثرین کی امدادی کے لیے متعدد فلاحی ادارے کام کر رہے ہیں، جن میں سے چند ایسے ہیں جن کو آپ آسانی سے اپنے عطیات متاثرین کی مدد کے لیے دے سکتے ہیں

ترکیہ اور شام میں آنے والے اس صدی کے شدید ترین زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد لگ بھگ آٹھ ہزار تک پہنچ گئی ہے جہاں ریسکیو اہلکار ملبے تلے دبے متاثرین کو نکالنے میں تاحال مصروف ہیں۔ جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں

ترکیہ اور شام میں 7.8 کی شدت سے آنے والے زلزلے کی وجہ سے ہزاروں عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں، جس میں ہسپتال اور اپارٹمنٹس بھی شامل ہیں جبکہ ہزاروں لوگ زخمی اور اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان حکومتوں کے علاوہ عوامی سطح پر بھی برادرانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان میں 2005ع میں آنے والے زلزلے میں ترکی نے ہر طرح کی امداد فراہم کی تھی۔ جس میں امداد اور ریسکیو کے علاوہ اسکولوں کی تعمیر نو بھی شامل تھی۔آج بھی پاکستانی کشمیر میں لوگ ترکیہ کی ہمدردی کے معترف نظر آتے ہیں۔ سوشل میڈیا پاکستانی صارفین کی جانب سے ہمدردی اور مدد کی اپیلوں سے بھرا ہوا ہے

ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے پیش نظر دنیا بھر سے متعدد عالمی تنظیمیں اور امدادی گروپ مدد کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں جن میں سے چند ایسے ادارے بھی ہیں، جن کے ذریعے پاکستانی شہری بھی ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثرہ لوگوں کی امداد کے لیے انہیں عطیات دے سکتے ہیں

ذیل میں ان عالمی امدادی تنظیموں کی تفصیل دی جا رہی ہے، جن کو آپ ویزا کریڈٹ کارڈ سے با آسانی عطیات دے سکتے ہیں کیونکہ پاکستان سے بینک کے ذریعے باہر رقم بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے

◼️الخدمت فاؤنڈیشن

پاکستان کے معروف اور مستند فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثر ہونے والے لوگوں کی امداد کرنے کے لیے عطیات جمع کرنا شروع کردیے ہیں۔

آپ یہاں جاکر عطیات دے سکتے ہیں۔
https://alkhidmat.org/appeals/turkiye-syria-earthquake-appeal.html

انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی
انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی نامی امدادی گروپ 40 سے زائد ممالک میں مصیبت کا شکار افراد کی مدد کرنے میں مصروف ہے اور اب وہ ترکیہ اور شام کے لوگوں کی امداد کرنے کے لیے عالمی سطح پر عطیات جمع کر رہا ہے لہٰذا آپ بھی اس کو اپنے عطیات فراہم کر سکتے ہیں۔

آپ یہاں جاکر اپنے عطیات دے سکتے ہیں۔
https://help.rescue.org/donate/syria-crisis?ms=ws_hero_fy23_syria_mmus_feb&initialms=ws_hero_fy23_syria_mmus_feb&amount=36

◼️سیو دی چلڈرن

سیو دی چلڈرن برطانوی امدادی گروپ ہے جو عمومی طور پر دنیا میں آفات اور مشکلات کے شکار بچوں کی صحت، تعلیم جیسے اہم ضروریات پر توجہ مرکوز رکھتا ہے۔

سیو دی چلڈرن نے حالیہ سیلاب میں پاکستان میں بھی سیلاب سے متاثرہ بچوں کو امدادی سہولیات فراہم کیں، اب وہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثر ہونے والے بچوں کی امداد کے لیے جا رہا ہے۔

آپ یہاں جاکر اس کو اپنے عطیات دے سکتے ہیں۔
https://support.savethechildren.org/site/Donation2?df_id=4988&mfc_pref=T&4988.donation=form1

◼️پینی اپیل

پینی اپیل ایک مسلم امدادی گروپ ہے جو کہ برطانیہ، ایشیا، افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں قائم ہے، یہ امدادی گروپ بھی ترکیہ اور شام کے متاثرین کی امداد کے لیے پہنچ رہا ہے جو کہ زیادہ تر ہنگامی ادویات اور ضروری اشیا فراہم کرنے پر توجہ دیتا ہے۔

آپ یہاں جاکر عطیات دے سکتے ہیں۔
https://pennyappeal.org/appeal/turkey-and-syria-earthquake-emergency

◼️یونیسیف

اقوام متحدہ کے چلڈرن ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) نے بھی ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثرہ بچوں کی امداد کے لیے وہاں جانے کا اعلان کیا ہے۔

آپ یہاں جاکر ان کو عطیات دے سکتے ہیں۔
https://www.unicef.org/emergencies/Syria-Turkiye-earthquake?utm_source=twitter&utm_medium=organic-en&utm_campaign=syria-turkiye_earthquake

◼️بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ

بیت السلام موبائل ہسپتال ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ ہوگئی ہے۔

امدادی گروپ کے مطابق وینٹیلیٹر ، آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر کی سہولت سے آراستہ موبائل ہسپتال دونوں ممالک کی طرف روانہ ہو چکی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس ہیلتھ یونٹ کو ترکیہ سے پاکستان آنا تھا لیکن فی الحال بیت السلام انتظامیہ نے اسے ہنگامی آپریشن میں شریک کرلیا ہے۔

آپ یہاں جاکر اپنے عطیات دے سکتے ہیں۔
https://www.baitussalam.org/ways-of-donations

یہ رپورٹ زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے نیک نیتی سے شائع کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close