افغان سفیر کی ‘اغوا ہونے والی’ بیٹی کیا کہتی ہیں!؟

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : افغان سفیر کی بیٹی نے پولیس کو جاری بیان میں کہا ہے کہ گھر سے کچھ فاصلے پر ٹیکسی میں سوار ہو کر شاپنگ کرنے گئی، واپسی پر ایک اور ٹیکسی میں سوار ہوئی کچھ دیر بعد ٹیکسی رک گئی، اچانک ایک شخص آکر گاڑی میں بیٹھ گیا اور بیٹھتے ہی تشدد کرنا شروع کیا جس کے باعث میں بیہوش ہوگئی، جب آنکھ کھلی تو گندگی کے ڈھیر پر تھی، گھر کے بجائے پارک چلی گئی، بعد ازاں والد کے آفس عملے کو بلایا اور وہ مجھے گھر لے گیا

تفصیلات کے مطابق افغان سفیر نجیب ﷲ کی بیٹی نے پولیس کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپنے بھائی کے لئے تحفہ لینے وہ گھر سے تنہا پیدل گئی تھیں اور ایک ٹیکسی والے نے کہا کہ اسے دکان کا پتا ہے اور مجھے لے جاسکتا ہے۔ میں رضا مند ہوگئی

انہوں نے بتایا کہ تحفہ خریدنے کے بعد میں واپسی کے لیے ٹیکسی ڈھونڈ رہی تھی۔ ایک ٹیکسی میرے سامنے رُکی، میں اس میں بیٹھ گئی۔ قریب پانچ منٹ چلنے کے بعد یہ ٹیکسی رکی اور ایک مزید شخص کو بٹھا لیا

ان کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے شکایت کرنے پر اس شخص نے ان پر تشدد کیا اور ان کے والد کا ذکر کرتے ہوئے انھیں دھمکیاں دیں۔ میں اتنی ڈر گئی تھی کہ میں بے ہوش ہو گئی

انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی آنکھ جب کھلی تو وہ گندگی کے ڈھیر میں لیٹی ہوئی تھیں مگر وہ سڑک دیکھ سکتی تھیں۔ گھر پر ملازمین تھے اس لیے مجھے سمجھ نہیں آیا کہ کہاں جاؤں۔ میں نہیں چاہتی تھی کہ وہ مجھے ایسی حالت میں دیکھیں. تو میں نے ایک ٹیکسی سے کہا کہ مجھے (ایف نائن) پارک لے جائے

انھوں نے مزید بتایا کہ ایف نائن پارک سے میں نے اپنے والد کے ایک ساتھی کو بلایا اور وہ مجھے گھر لے گئے

دوسری جانب ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی اغوا نہیں ہوئی ، میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ انٹرنیشنل ریکٹ ہے یہ بین الاقوامی سازش ہے یہ را کا ایجنڈا ہے، را نے ساری دنیا میں یہ بات پھیلائی ہے ۔ افغان سفیر کی لڑکی کو اغوا نہیں کیا گیا

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کھڈا مارکیٹ سے اس نے ٹیکسی لی ہے وہ ڈرائیور اور مالک بھی ہمارے پاس ہے یہ راولپنڈی گئی ہے یہ اب مان ہی نہیں رہی کہ میں راولپنڈی گئی ہوں۔ میڈیا پر جو تصویریں چلی ہیں یہ جعلی چل رہی ہیں یہ وہ لڑکی نہیں ہے ۔ اس لڑکی نے ایف نائن پارک یا دامن کوہ سے انٹرنیٹ بھی استعمال کیا ہے۔ راولپنڈی ککھڑ پلازہ سے آگے کی فوٹیج نہیں مل رہی ہے

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ سارے لوگ انڈیا کا ایجنڈا پرسو کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک لڑکی گھر سے پیدل نکلتی ہے کھڈا مارکیٹ میں آکر وہ ٹیکسی لیتی ہے ہمارے پاس فوٹیج ہے کہ وہ ٹیکسی لے کر راولپنڈی جاتی ہے ۔ راولپنڈی سے وہ دامن کوہ میں آتی ہے دامن کوہ سے وہ تیسری ٹیکسی لیتی ہے۔ پہلے کہتی ہے میرا فون لے گئے ہیں بعد میں جب فون دیتی ہے تو اس میں جتنے سسٹم ہوتے ہیں سب ڈیلیٹ کرکے ہمیں دیتی ہے۔ ہم نے اس کی درخواست پر پرچہ کاٹ لیا ہے تین دفعات لگا دی ہیں

انہوں نے کہا کہ تین فوٹیج ہمارے پاس موجود ہیں چوتھی کی ہم تلاش کررہے ہیں۔سی سی ٹی وڈیو دیکھی ہے، دو نہیں تین ٹیکسیاں تھیں۔ لڑکی نے دامن کوہ سے تیسری ٹیکسی لی لیکن گھر نہیں گئی لڑکی ایف سیون سے دامن کوہ گئی وہاں سے ایف نائن پارک گئی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close