ممکن ہے یہ بات آپ کے لیے اچنبھے کا باعث ہو، اگر کوئی آپ سے پوچھے کہ کیا آپ نے ہوائی سفر کے لیے جہاز کی سیٹ بک کرنے والے سے پہلے سوچا ہے کہ ایمرجنسی کے دوران جہاز کی کون سی سیٹ سب سے زیادہ محفوظ ہوتی ہے؟
جب ہوائی سفر کی بات آتی ہے، تو آپ کے سفر کو آسانی سے چلانے کے لیے مختلف تجاویز ہیں، آداب کے اصولوں سے لے کر تیاری کے ہیکس تک ۔ لیکن مشورہ کا ایک اہم حصہ عام ہے: اپنی ہوائی جہاز کی نشست کا انتخاب احتیاط سے کریں
اس حوالے سے ہوا بازی کے ماہر پروفیسر ڈگ ڈرری کہتے ہیں ”حادثات سے ہمیشہ ایک ہی جیسا نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا۔ 1989ع امریکہ ایئر لائنز کی ایک پرواز ریاست آئیووا میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس میں سوار 269 افراد میں سے 184 افراد بچ گئے۔ بچنے والی بہت سی سواریاں جہاز کے آگے والے حصے میں بیٹھی ہوئی تھیں جو کہ فرسٹ کلاس سے پیچھے تھا“
پروفیسر ڈگ کے مطابق ’ٹائمز انوسٹیگیشن نے پینتیس سالوں میں حادثات کا شکار ہونے والی پروازوں کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا، جس کے بعد انہوں ںے نتیجہ اخذ کیا کہ پرواز کے سب سے پچھلے حصے کی درمیانی سیٹوں پر اموات کی تعداد سب سے کم یعنی 28 فیصد ہوتی ہے، جبکہ جہاز کے درمیانی حصے میں موجود سیٹوں میں اموات کی تعداد 48 فیصد ہوتی ہے“
ڈگ ڈرری کہتے ہیں ”یہ بات سمجھ میں بھی آتی ہے کیونکہ ایگزٹ رو کے قریب بیٹھنے سے آپ ایمرجنسی کے دوران تیزی سے باہر نکل سکتے ہیں، جبکہ وہاں آگ نہ لگنے کی بھی سہولت ہوتی ہے تاہم جہاز کے پروں میں تیل ہوتا ہے، جس کے باعث درمیانے حصے میں بیٹھنے پر ایمرجنسی کے وقت باہر نکلنے کی صورت نہیں ہوتی“
ہوابازی کے ماہر پروفیسر نے مزید کہا ”اسی طرح اگلے حصے کے قریب بیٹھنے سے آپ پچھلے حصے میں بیٹھے ہوئے افراد کی نسبت زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں، کیونکہ اس میں آخری ایگزٹ رو ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے درمیان والی سیٹیں شیشے والی یا راستے والی سیٹوں سے بہتر ہوتی ہیں کیونکہ بقیہ دونوں طرف دباؤ ہو سکتا ہے“
یہاں پر یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ پروازوں کے حادثات بھی ایک دوسرے سے مختلف اور بھیانک ہو سکتے ہیں، جیسا کہ اگر کوئی جہاز کسی پہاڑ سے ٹکراتا ہے تو وہاں سوار افراد کے بچنے کے امکانات نہایت کم ہوتے ہیں۔ جیسے 1979 میں نیوزی لینڈ کی فلائٹ انٹارٹکا کی پہاڑی سے ٹکرائی تھی، جس کے نتیجے میں عملہ سمیت 257 افراد ہلاک ہو گئے تھے
اسی طرح کھلے سمندر میں جہاز کے گرنے سے بھی سواریوں کے ہلاکت کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، جیسے 2009ع میں ایئر فرانس کی پرواز 447 کے ساتھ حادثہ پیش آیا تھا، جس کے باعث عملے سمیت 228 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔