میسی کو سعودی کلب کی جانب سے پیشکش کی خبریں، میسی کے والد کیا کہتے ہیں؟

ویب ڈیسک

سعودی الہلال فٹبال کلب کی جانب سے بین الاقوامی اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو دی گئی پُرکشش پیشکش کے بارے میں حال ہی میں گردش کرنے والی قیاس آرائیوں کے بعد ان کے والد اور بزنس مینیجر جارج نے اپنی خاموشی توڑ دی ہے

انہوں نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس حوالے سے اسٹوری فیچر پر ایک مختصر تبصرہ میں کہا ”الہلال کے لیے 600 ملین یورو کی رقم ادا کرنے کے ان کے مطالبے کے بارے میں جو کچھ بھی کہا گیا، وہ غلط اور محض جھوٹی خبر ہے“

جارج میسی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے میسی سے متعلق خبروں کا ایک گروپ منسلک کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ’’جھوٹی خبریں! کب تک جھوٹ بولتے رہیں گے؟ ثبوت کہاں ہیں؟“

جارج میسی نے پیرس کے کلب ’پیرس سینٹ جرمین‘ سے ارجنٹائنی اسٹار کی منتقلی کے متعلق خبر کو بھی غلط قرار دیا۔ انہوں نے میسی کے اپنی ٹیم پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ ٹریننگ میں شرکت سے انکار کی اطلاع کی بھی تردید کی

واضح رہے کہ حال ہی میں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ لیجینڈ فٹبال کھلاڑی اور پیرس کی ٹیم کی انتظامیہ کے درمیان مسائل تھے، جس کی وجہ سے میسی جمعرات کی مشقوں میں حصہ نہیں لے رہے تھے

بارسلونا کے لیجنڈ، جنہیں تاریخ کا عظیم ترین کھلاڑی مانا جاتا ہے، نے 2021 کے موسمِ گرما میں پیرس سینٹ جرمین میں ایک مفت منتقلی کے معاہدے میں شمولیت اختیار کی تھی۔ یہ اس وقت کیا گیا تھا جب بارسلونا اسپینش لیگ کے قوانین کی وجہ سے اپنے معاہدے کی تجدید نہیں کر پا رہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close