ایک گھر میں تین بیویاں، اٹھارہ اٹھارہ بچے، مردم شماری کرنے والی خاتون اہلکار پریشان

ویب ڈیسک

ملک بھر میں مردم شماری کا عمل جاری ہے، وہیں مردم شماری کے دوران بہت سی دلچسپ تصاویر، وڈیوز اور آڈیوز بھی سامنے آ رہی ہیں

ایک ایسی ہی سرائیکی زبان میں مردم شماری کے حوالے سے ایک آڈیو لیک ہوئی ہے، جس میں مردم شُماری عملے میں کام کرنے والی ایک خاتون ورکر اپنی پریشانی کا ذکر کرتی سنائی دیتی ہیں

ایک گھر کا حوالہ دیتے ہوئے خاتون ورکر کہہ رہی ہے کہ میں یہاں ایک گھر میں آئی ہوں، یہاں ایک شخص غلام قادر کی تین بیویاں رہائش پذیر ہیں اور ہر بیوی سے ان کے اٹھارہ اٹھارہ بچے ہیں

سرائیکی زبان کی اس دلچسپ آڈیو میں مردم شماری والی خاتون ورکر نے کہتی ہیں کہ ایک ہی گھر میں تین بیویاں اور ان کے اٹھارہ اٹھارہ بچے ہیں، جن کے اندراج کے لیے آج کا پورا دن لگ جائے گا

خاتون نے آڈیو میں کہا ہے، یہاں تک تو ٹھیک ہے لیکن ان کے بچوں میں سے جن کی شادیاں ہوئی ہیں، ان کے بھی اٹھارہ اٹھارہ بچے ہیں۔ میں تو چکرا گئی ہوں، اس لئے شاید آج مجھے پورا دن اس گھر کے افراد کی شماری کرتے ہوئے لگ جائے گا۔ اس لئے مجھے سے کوئی شکو ہ نہ کیجئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close