’بکھرے ہوئے سفید موتی‘ عمرہ زائرین کی سجدے میں خوبصورت تصویر

ویب ڈیسک

مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے قریب احرام میں ملبوس عمرہ زائرین کے سجدے کے منظر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے

مسجد حرام سے سفید رنگ میں ڈھکا ہوا ایک منظر سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ بنا ہوا ہے۔ یہ تصویر دراصل سفید احرام میں لپٹے معتمرین کی ہے، جب وہ مسجد الحرام کے وسط میں اور خانہ کعبہ کے قریب صحن میں سجدہ کر رہے تھے۔ ایک سعودی فوٹوگرافر ایک شاندار لمحے کو کیمرے میں قید کرنے میں کامیاب رہا

کعبہ کے گرد طواف کا منظر: فوٹو عبدالرحمن السهلی

العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی فوٹوگرافر عبدالرحمٰن السہلی نے حرم کے اندر سے مختلف زاویوں سے بنائی گئی مختلف تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں

سعودی فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ عصر کی نماز ادا کرتے ہوئے زائرین کی تصویر بنائی، جس میں نمازی ’مثل البنيان المرصوص‘ یعنی سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند نظر آ رہے ہیں۔ تمام عمرہ زائرین سجدے کی حالت میں اور احرام میں ہیں

سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس منظر کی خوبصورتی کو سراہا، جیسا کہ ایک تبصرہ نگار نے اس منظر کو ’بکھرے ہوئے موتی‘ قرار دیا اور بعض نے کہا کہ یہ تصویر روحانیت، سکون اور طمانیت کا احساس دیتی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close