سپرہائی وے پر بس ٹرمینل کے لئے سو ایکڑ اراضی مختص کی جائے گی، وزیر ٹرانسپورٹ

نیوز ڈیسک

کراچی : سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادرشاہ نے کہا ہے کہ سپرہائی وے پر بس ٹرمینل کے لیے ایک سو ایکڑ اراضی مختص کی جائے گی، جو بی اوٹی کی بنیاد پر بنایا جائے گا

یہ بات انہوں نے سندھ ایئرکنڈیشنڈ بس اونرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ریاض اعوان کی قیادت میں ٹرانسپورٹرز کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی

وفد نے صوبائی وزیر سے ان کے دفترمیں ملاقات کی۔ وفد میں ممتاز اعوان، ندیم گجر اور ملک شفیق شامل تھے

وفد نے انہیں ٹرانسپورٹرز کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ شہر میں بسیں کھڑی رہنے کی اجازت نہ ہونے سے جہاں ٹرانسپورٹروں کو مختلف مسائل کا سامنا ہے، وہیں مسافروں کو بھی دور دراز کے علاقوں سے ٹرانسپورٹ کے لیے سہراب گوٹھ پہنچنے میں مشکلات ہوتی ہیں، لہٰذا جب تک سہراب گوٹھ پر سرکاری اور بی اوٹی کی بنیاد پر ٹرمینل نہیں بن جاتے، اُس وقت تک لاک ڈاؤن کے بعد ٹرانسپورٹروں کو اندرون شہر سے ایس او پیز کے تحت مسافروں کو بٹھانے کی اجازت دی جائے

صوبائی وزیر نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لئے وزیراعلیٰ سندھ سے بات کریں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close