یوٹیوب اب ’کریئٹرز آن دی رائز‘ کے تحت یوٹیوبرز کو پروموٹ کرے گا

نیوز ڈیسک

یوٹیوب  اپنے ٹرینڈنگ ٹیب میں ’کریئٹرز آن دی رائز‘ کا اضافہ کرے گا جس میں ہر ہفتے فیچرڈ کنٹنٹ کریئٹرز کو پیش کیا جائے گا

آج یوٹیوب پر پہلے سے کہیں بہتر وڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں، نئے فارمیٹس تخلیق کیے جا رہے ہیں. دنیا بھر میں روزنہ ایک ہزار سے زائد کریئٹرز ، ایک ہزار سے زیادہ سبسکرائبر کی حد عبور کر رہے ہیں اور نیا ٹیلنٹ بھی ابھر کر سامنے آ رہا ہے

یوٹیوب انتظامیہ کے مطابق وہ اِن نئے کریئٹرز کو سراہنا اور اُنہیں زیادہ بڑی تعداد میں آڈئینس بنانے میں مدد فراہم کرنا چاہتے ہیں

آج کے دن سے یوٹیوب کی جانب سے پاکستان میں اپنے ٹرینڈنگ ٹیب میں ایک نئے سیکشن کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس میں ایسے کریئٹرز کو نمایاں کیا جائے گا جو ’آن دی رائز‘ ہیں

اس کے تحت ہر ہفتے ایک مختلف کریئیٹر کو نمایاں کیا جائے گا اور ٹرینڈنگ پر ’کریئٹر آن دی رائز‘ کے بیج کے ساتھ خصوصی طور پر پیش کیا جائے گا، ایسا کریئیٹر جس کے 1,000 سے زائد سبسکرائبر ہوں، اسے نمایاں طور پر  پیش کیا جائے گا

’آن دی رائز‘ کریئیٹرز کو مختلف عوامل کی بنیاد پر نمایاں کیا جائے گا جن میں ویو کاؤنٹ، واچ ٹائم اور سبسکرائبر کی تعداد میں اضافہ شامل ہے لیکن یہ عوامل یہاں تک محدود نہیں ہیں، اُنہیں، مستقبل میں، مزید دیگر زبانوں میں بھی پیش کیا جائے گا، ہر ہفتے ایک کریئیٹر کواُجاگر کیا جائے گا

یوٹیوب انتظامیہ کی جانب سے کنٹینٹ کریئیٹرز کو اس بات سے آگاہ بھی کیا جائے گا اُنہیں کب فیچر کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے تاکہ  کنٹینٹ کریئیٹرز  اپنے پرانے اور نئے مداحوں کے ساتھ اپنا تبصرہ شیئر کر سکیں

یوٹویب انتظامیہ کے مطابق  انہیں اُمید ہے کہ اس آپشن سے دنیا کو متاثر کن نئے کریئیٹرز دریافت کرنے میں مدد ملے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close