ناسا کی جیمز ویب اسکوپ کو خلا میں ملنے والا ’سوالیہ نشان‘ کیا ہے؟

ویب ڈیسک

ناسا کی جیمز ویب اسکوپ ٹیلی اسکوپ کو خلاء میں دلچسپ ’سوالیہ نشان‘ ملا ہے۔
ویب سائٹ ’بزنس انسائڈر‘ کے مطابق ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ اپنے معمولات کے مشاہدات کر رہی تھی کہ اسے خلاء میں بالکل ’سوالیہ نشان‘ جیسا مواد نظر آیا

اس مواد کی شکل ہو بہو سوالیہ نشان جیسی ہے۔ کیا یہ ایک ’بڑا سوالیہ نشان‘ ہے؟ کیا کائنات ہمیں کچھ بتانے کی کوشش کر رہی ہے یا پھر ہم سے کچھ پوچھ رہی ہے؟

اس کے جواب میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ دو کہکشاؤں کا آپس میں ملاپ ہو سکتا ہے، جو چلتے چلتے ایک دوسرے کے قریب آگئیں ہیں اور ان کا یہ ملاپ حادثاتی طور پر سوالیہ نشان بنا رہا ہے

اسپیس ٹیلی اسکوپ سائنس انسٹیٹیوٹ کے نمائندے نے اسپیس ڈاٹ کام کو بتایا ”دو کہکشاؤں کے ملاپ سے سوالیہ نشان جیسی شکل بن گئی ہے اور شاید ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ہم نے ایسی کوئی چیز دیکھی ہے“

انہوں نے مزید کہا ”اس کے بعد اسے مزید دوسری مرتبہ دیکھا جائے گا تاکہ پتا چل سکے کہ یہ کیا چیز ہے“

ایلانوئے اسٹیٹ یونیورسٹی میں فزکس پڑھانے والے اسسٹنٹ پروفیسر میٹ کاپلان سمجھتے ہیں کہ یہ عجیب سی شکل والی ایک ہی کہکشاں ہو سکتی ہے، تاہم دو کہکشاؤں کا ملاپ ہونے کا امکان زیادہ لگ رہا ہے

واضح رہے کہ کہکشائیں تقریبا ہر وقت ہی ایک دوسرے سے ٹکرا رہی ہوتی ہیں اور آپس میں ضم ہو رہی ہوتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close