ایک سال کے دوران کھادیں 7 سے 70 فیصد مہنگی ہو گئیں

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : اڑتا ڈالر کئی اشیاء کی قیمتوں کو اڑاتا آسمان پر لے گیا، پیداواری لاگت بڑھنے سے آٹھ اقسام کی کھادوں کی قیمت میں ایک سال کے دوران 7.27 سے 70.06 فیصد اضافہ ہوا ہے

شماریات بیورو کےاعداد و شمار کے مطابق ڈائی امونیم فاسفیٹ کی پچاس کلو بوری کی قیمت 3848 روپے سے بڑھ کر 6543 روپے تک جاپہنچی ہے اور اس میں 70.06 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ نائٹرو فاسفیٹ کی قیمت 2851 سے بڑھ کر 4280 روپے ہوگئی ہے اور اس میں 50.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

نائٹرو فاسفیٹ پورٹ کی قیمت میں  47.31 فیصد اضافہ ہوا، جس سے یہ 2998 سے بڑھ کر 4416 روپے تک پہنچ گئی ہے

ایس ایس فاسفیٹ جی آر 18 کی قیمت 1147 سے بڑھ کر 1499 روپے ہوگئی اور اس میں 30.60 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

فاسفیٹ کے سلفیٹ کی قیمت 4252 سے بڑھ کر 5511 روپے ہوگئی اور اس میں 29.61 فیصد اضافہ ہوا ہے
سونا یوریا کی قیمت 1690 سے بڑھ کر 1813 روپے تک پہنچ گئی ہے اور اس میں 7.27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

کیلشیم امونیم نائٹریٹ کی قیمت 1546  سے بڑھ کر 1618 روپے تک جا پہنچی ہے اور اس میں 4.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

اس طرح مہنگائی کے طوفان سے پہلے سے تباہ حال زراعت کا شعبہ مزید تباہی کا شکار ہو گیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close