عمران خان وزیراعظم رہیں گے یا اپوزیشن میں جائیں گے، فیصلہ کل ہوگا

نیوز ڈیسک

ﻗﻮﻣﯽ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﮐﺎ ﺍﺟﻼﺱ ﮐﻞ ﮨﻔﺘﮧ ﮐﻮ ﺳﻮﺍ بارہ ﺑﺠﮯ ﮨﻮﮔﺎ ، جس میں ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻈﻢ ﺍﯾﻮﺍﻥ ﺳﮯ ﺍﻋﺘﻤﺎﺩ ﮐﺎ ﻭﻭﭦ ﻟﯿﮟ ﮔﮯ، یعنی کل یہ فیصلہ ہونے جا رہا ہے کہ عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کر کے بدستور وزیر اعظم رہیں گے یا ایسا نہ کر سکنے کی صورے میں ایوان میں اپوزیشن کی نشست پر بیٹھیں گے

ﺗﻔﺼﯿﻼﺕ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺳﯿﻨﭧ ﺍﻧﺘﺨﺎﺑﺎﺕ ﻣﯿﮟ گیارہ جماعتی حکومت مخالف اتحاد ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮈﯾﻤﻮ ﮐﺮﯾﭩﮏ ﻣﻮﻭﻣﻨﭧ (پی ڈی ایم) ﮐﮯ ﺍﻣﯿﺪﻭﺍﺭ ﺳﯿﺪ ﯾﻮﺳﻒ ﺭﺿﺎ ﮔﯿﻼﻧﯽ ﻧﮯ ﺍﺳﻼﻡ ﺍٓﺑﺎﺩ ﺳﮯ ﺣﮑﻮﻣﺘﯽ ﺍﻣﯿﺪﻭﺍﺭ ﺣﻔﯿﻆ ﺷﯿﺦ ﮐﻮ ﺷﮑﺴﺖ دے کر ﺍﻧﺘﺨﺎﺏ ﺟﯿﺖ ﻟﯿﺎ تھا، ﺳﺎﺑﻖ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻈﻢ ﯾﻮﺳﻒ ﺭﺿﺎ ﮔﯿﻼﻧﯽ ﻧﮯ ﺳﯿﻨﯿﭧ ﺍﻟﯿﮑﺸﻦ ﻣﯿﮟ 169 ﻭﻭﭦ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯿﮯ ﺟﺒﮑﮧ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻣﻘﺎﺑﻞ ﺣﻔﯿﻆ ﺷﯿﺦ ﮐﻮ 164 ﻭﻭﭦ ﻣﻠﮯ ﺟﺒﮑﮧ ﺟﻨﺮﻝ ﻧﺸﺴﺖ ﭘﺮ 7 ﻭﻭﭦ ﻣﺴﺘﺮﺩ ﮨﻮﺋﮯ

اس ﺻﻮﺭﺗﺤﺎﻝ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﻧﮯ ﻗﻮﻣﯽ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﺳﮯ ﺍﻋﺘﻤﺎﺩ ﮐﺎ ﻭﻭﭦ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﺳﮯ ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﻧﮯ ازﺧﻮﺩ ﮔﺰﺷﺘﮧ ﺭﻭﺯ ﻗﻮﻡ ﺳﮯ ﺧﻄﺎﺏ ﻣﯿﮟ ﻗﻮﻣﯽ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﺳﮯ ﺍﻋﺘﻤﺎﺩ ﮐﺎ ﻭﻭﭦ ﻟﯿﻨﮯ ﮐﺎ ﺍﻋﻼﻥ ﮐﯿﺎ تھا

ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﭼﺎﮨﮯ ﻭﮦ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﮞ ﯾﺎ ﻧﮩﯿﮟ، ﺍﭘﻮﺯﯾﺸﻦ ﮐﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﮭﻮﮌﯾﮟ ﮔﮯ، ﺍﻥ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﻗﻮﻡ ﮐﻮ ﺑﺎﮨﺮ ﻧﮑﺎﻟﯿﮟ ﮔﮯ، ﺣﻔﯿﻆ ﺷﯿﺦ ﮐﻮ ﭘﯿﺴﮧ ﭼﻼ ﮐﺮ ﮨﺮﻭﺍﯾﺎ ﮔﯿﺎ۔

ﻭﺯﯾﺮ ﺩﺍﺧﻠﮧ ﺷﯿﺦ ﺭﺷﯿﺪ ﺍﺣﻤﺪ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﺍﻋﺘﻤﺎﺩ ﮐﺎ ﻭﻭﭦ ﻧﮧ ﻟﮯ ﺳﮑﮯ ﺗﻮ ﮐﺎﺑﯿﻨﮧ ﻓﺎﺭﻍ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close