بھارت، تمام رکاوٹیں توڑتے ہوئے کسان نئی دہلی میں داخل، لال قلعے پر خالصتان کے جھنڈے لہرا دیے

ویب ڈیسک

بھارت میں یومِ جمہوریہ کی جاری تقریبات کے دوران کسانوں کی ٹریکٹر ریلی تمام سیکیورٹی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے دارالحکومت میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی مختلف ریاستوں کے کسان جن میں سے اکثریت کا تعلق پنجاب سے ہے، مودی سرکار کی متنازعہ زرعی پالیسی کے خلاف دو ماہ سے مسلسل سراپا احتجاج ہیں، انہوں نے ﺩﺍﺭﺍﻟﺤﮑﻮﻣﺖ ﺩﮨﻠﯽ کی ﺳﺮﺣﺪﻭﮞ ﭘﺮ ﺩﮬﺮﻧﮯ بھی ﺩﮮ ﺭﮐﮭﮯ ﺗﮭﮯ. گزشتہ دنوں انہوں نے ﺑﮭﺎﺭﺕ ﮐﮯ ﯾﻮﻡ ﺟﮩﻮﺭﯾﮧ ﭘﺮ ﺩﮨﻠﯽ ﻣﯿﮟ ﭨﺮﯾﮑﭩﺮ ﺭﯾﻠﯽ ﻧﮑﺎﻟﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﻻﻝ ﻗﻠﻌﮯ ﭘﺮ ﺟﻤﻊ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﻋﻼﻥ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ

ﺭﭘﻮﺭﭨﺲ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﮐﺴﺎﻧﻮﮞ ﮐﯽ ﭨﺮﯾﮑﭩﺮ ﺭﯾﻠﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﺭﻭﮐﻨﮯ کے لئے ﺩﮨﻠﯽ ﻣﯿﮟ ﺟﮕﮧ ﺟﮕﮧ ﺭﮐﺎﻭﭨﯿﮟ ﮐﮭﮍﯼ ﮐﯽ ﮔﺌﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﮐﯽ ﺑﮭﺎﺭﯼ ﻧﻔﺮﯼ ﺗﻌﯿﻨﺎﺕ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ تھی، لیکن ﮐﺴﺎﻧﻮﮞ ﮐﯽ ﺭﯾﻠﯿﺎﮞ تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ﺩﮨﻠﯽ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮنے میں کامیاب ہوئیں ﺗﻮ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﺭﯾﻠﯿﻮﮞ ﭘﺮ ﭨﻮﭦ ﭘﮍﯼ

کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کو روکنے کے لیے پولیس نے شدید لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی لیکن کسانوں کو روکنے میں ناکام رہی۔ کسان ظالمانہ زرعی پالیسی پر مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے، انہوں نے پولیس تشدد سے مشتعل ہو کر پولیس  پر پتھراؤ بھی کیا۔  جس کے بعد مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا

ﺟﮭﮍپوں ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺍﯾﮏ ﮐﺴﺎﻥ ﮨﻼﮎ ﮨﻮﮔﯿﺎ، جس کے بارے میں ﮐﺴﺎﻥ ﺭﮨﻨﻤﺎﺅﮞ ﻧﮯ ﺩﻋﻮﯼٰ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮐﺴﺎﻥ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﮐﯽ ﮔﻮﻟﯽ ﻟﮕﻨﮯ ﺳﮯ ﮨﻼﮎ ﮨﻮﺍ ﺟﺲ ﮐﯽ ﺷﻨﺎﺧﺖ ﻧﻮﻧﯿﺖ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﺳﮯ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﮯ

ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺟﺎﻧﺐ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﮐﮯ ﻭﺣﺸﯿﺎﻧﮧ ﺗﺸﺪﺩ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﮐﺴﺎﻥ ﺩﻟﯽ ﮐﮯ ﻻﻝ ﻗﻠﻌﮧ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭽﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻣﯿﺎﺏ ﮨﻮﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﺴﺎﻧﻮﮞ ﻧﮯ ﻻﻝ ﻗﻠﻌﮯ ﭘﺮ ﺧﺎﻟﺼﺘﺎﻥ ﺗﺤﺮﯾﮏ ﮐﮯ ﭘﺮﭼﻢ بھی ﻟﮩﺮﺍ ﺩﯾﮯ

ﮐﺴﺎﻧﻮﮞ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﮐﯽ ﻓﺎﺋﺮﻧﮓ ﺳﮯ ﮨﻼﮎ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﺴﺎﻥ ﮐﯽ ﻻﺵ ﺭﮐﮫ ﮐﺮ ﺍﺣﺘﺠﺎﺝ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﺟﺒﮑﮧ ﺩﻟﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﭩﺮﻧﯿﭧ ﺳﺮﻭﺱ بھی ﺑﻨﺪ ﮐﺮﺩﯼ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close