پاکستان میں کرپشن میں اضافہ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ جاری

ویب ڈیسک

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے ایک  رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن گزشتہ برس کے مقابلے میں بڑھ گئی ہے

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن سے متعلق عالمی رینکنگ جاری کی ہے، جس میں 180 ممالک کی فہرست میں پاکستان  124ویں نمبر پر موجود ہے

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق کرپشن رینکنگ میں پاکستان کی گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 درجے تنزلی ہوئی، 2019ع میں کرپشن سے متعلق اس فہرست میں پاکستان کا رینک 120 تھا۔ گزشتہ سال کرپشن کے خلاف پاکستان  کا اسکور ریٹ 31 رہا جب کہ پڑوسی ملک بھارت کرپشن کے خلاف 40 اسکور کے ساتھ 86 نمبر پر رہا

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں صومالیہ اور جنوبی سوڈان سر فہرست ہیں اور انہیں کرپٹ ترین ملک قرار دیا گیا ہے ، نیوزی لینڈ اور ڈینمارک کرپشن کے خلاف 88 سکور کےساتھ پہلے نمبر رہا۔ کینڈا اور برطانیہ 77 پوائنٹس سکور کے ساتھ 11ویں ، امریکہ 67 پوائنٹس کے ساتھ 25ویں نمبر پر رہا۔ سنگاپورکا اسکور 85، برطانیہ کا 77،یو اے ای کا 71  رہا

چیئرمین ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان چیپٹر سہیل مظفر کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو برس میں نیب نے کرپشن کے 365 ارب روپے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا، لیکن اس کے باوجود پاکستان کا رینک 124 ہوا

دوسری جانب ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﻧﮯ ﭨﺮﺍﻧﺴﭙﺮﻧﺴﯽ ﺍﻧﭩﺮﻧﯿﺸﻨﻞ ﮐﯽ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﮐﺎ ﺧﯿﺮ ﻣﻘﺪﻡ ﮐﺮتے ہوئے ﮐﮩﺎ ہے ﮐﮧ ﺟﺐ وہ ﺍﺭﺩﻭ ﺗﺮﺟﻤﮧ ﮐﺮﻭﺍﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﺗﻮ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﭘﺘﮧ ﭼﻞ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close