پی ڈی ایم کی جانب سے حکومت کو مستعفی ہونے کے لیے دیا گیا الٹی میٹم  آج ختم ہو جائے گا

ویب ڈیسک

گیارہ جماعتی حکومت مخالف اتحاد ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮈﯾﻤﻮﮐﺮﯾﭩﮏ ﻣﻮﻭﻣﻨﭧ (پی ڈی ایم) ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﮐﮯ ﺍﺳﺘﻌﻔﮯ ﮐﯽ ﮈﯾﮉ ﻻﺋﻦ ﮐﺎ ﺍٓﺝ ‏ﺍﺗﻮﺍﺭ ﮐﻮ  ﺍٓﺧﺮﯼ ﺩﻥ ﮨﮯ

حکومت کو ﯾﮧ ﮈﯾﮉ ﻻﺋﻦ ﺑﺮﺍﮦ ﺭﺍﺳﺖ ﭘﯽ ﮈﯼ ﺍﯾﻢ ﮐﯽ مرکزی ﻗﯿﺎﺩﺕ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﺩﯼ ﮔﺌﯽ ﺗﮭﯽ، کیا اب پی ڈی ایم کی جانب سے  ﻣﺎﺳﭩﺮ ﭘﻼﻥ ﭘﺮ عمل دﺭﺍٓﻣﺪ ﮐﺎ ﻭﻗﺖ ﺍٓﮔﯿﺎ ہے، جس میں ﻻﻧﮓ ﻣﺎﺭﭺ ﻃﮯ ﺷﺪﮦ ﻣﺮﮐﺰﯼ ﺳﺮﮔﺮمیوں میں سر فہرست تھا، آج ملک کے سیاسی حلقوں میں سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ کیا اب پی ڈی ایم لانگ مارچ کرنے جا رہی ہے؟

یاد رہے کہ ملک کی گیارہ جماعتوں کے اس حکومت مخالف اتحاد ﮐﮯ ﺻﺪﺭ جے یو آئی (ف) کے سربراہ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﻓﻀﻞ الرحمٰن ، پاکستان ﭘﯿﭙﻠﺰ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﮐﮯ ﭼﯿﺌﺮﻣﯿﻦ ﺑﻼﻭﻝ ﺑﮭﭩﻮ ﺯﺭﺩﺍﺭﯼ، ﻣﺴﻠﻢ ﻟﯿﮓ ‏(نون) ﮐﯽ ﻧﺎﺋﺐ ﺻﺪﺭ ﻣﺮﯾﻢ ﻧﻮﺍﺯ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ 13 ﺩﺳﻤﺒﺮ 2020ع اور ﯾﮑﻢ ﺟﻨﻮﺭﯼ 2021ع ﮐﻮ ﺍﺗﺤﺎﺩ ﮐﮯ ﺳﺮﺑﺮﺍﮨﯽ ﺍﺟﻼﺳﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﺸﺘﺮﮐﮧ ﭘﺮﯾﺲ ﮐﺎﻧﻔﺮﻧﺲ ﻣﯿﮟ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻈﻢ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﮐﻮ ﻣﺴﺘﻌﻔﯽ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﮈﯾﮉ ﻻﺋﻦ ﺩﯼ ﮔﺌﯽ ﺗﮭﯽ ﺩﯼ ﮔﺌﯽ ﺗﮭﯽ

پی ڈی ایم کے ﻗﺎﺋﺪﯾﻦ ﻧﮯ ﻭﺍﺿﺢ ﮐﯿﺎ تھا ﮐﮧ اگر ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎن ﻭﺯﺭﺍﺕ ﻋﻈﻤﯽٰ ﺳﮯ 31 ﺟﻨﻮﺭﯼ ﺗﮏ مستعفی نہ ہوئے ﺗﻮ ﺍﺳﻼﻡ ﺍٓﺑﺎﺩ ﻣﯿﮟ ﺩﻣﺎ ﺩﻡ ﻣﺴﺖ ﻗﻠﻨﺪﺭ ﮨﻮﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﻠﮏ ﺑﮭﺮ ﺳﮯ ﻋﻮﺍﻡ ﻭﻓﺎﻗﯽ ﺩﺍﺭﺍﻟﺤﮑﻮﻣﺖ ﮐﺎ ﺭﺥ ﮐﺮیں گے، ﺑﻠﮑﮧ ﺍﯾﮏ ﺭﮨﻨﻤﺎﺀ ﻧﮯ ﯾﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﺑﯿﺎﻥ ﺩﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﺳﻼﻡ ﺍٓﺑﺎﺩ ﭘﺮ ﯾﻠﻐﺎﺭ ﮐﯽ ﺟﺎئے گی

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ﻻﻧﮓ ﻣﺎﺭﭺ کی ﺗﺎﺭﯾﺦ ﮐﺎ ﻓﯿﺼﻠﮧ 4 ﻓﺮﻭﺭﯼ ﮐﻮ ﺳﺮﺑﺮﺍﮨﯽ ﺍﺟﻼﺱ ﻣﯿﮟ کیا جائے گا

واضح رہے کہ اتحاد کی ایک بڑی اور سندھ کی حکمراں جماعت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے گزشتہ دنوں  لانگ مارچ کے بجائے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی تجویز دی تھی، لیکن نون لیگ کی طرف سے دبے لفظوں میں اس تجویز کو مسترد کر دیا گیا تھا، دوسری جانب جے یو آئی (ف) کے سربراہ حکومت کے خلاف فیصلہ کن اقدام پر زور دیتے رہے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close