اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر پر فحش فلموں کا گروہ چلانے کا الزام

ویب ڈیسک

ایک بھارتی اداکارہ نے الزام لگایا ہے کہ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر  فحش فلمیں بنانے کے لیے ایک گروہ چلاتے ہیں

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا میں شایع ہونے والی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل ممبئی پولیس نے فحش فلمیں ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کے الزام میں ایک معروف اداکارہ سمیت دیگر مزید 9 افراد کو گرفتار کیا تھا، اسی سلسلے میں ایک اور بھارتی اداکارہ ساگریکا شونا نے مشہور بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا پر فحش فلموں کا گروہ چلانے اور ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کا الزام عائد کیا ہے

ایک پریس کانفرنس میں اداکارہ نے کہا کہ فحش فلمیں بنانے کے سلسلے میں جس شخص کو پولیس نے گرفتار کیا ہے، وہ مشہور بزنسمین راج کندرا کا اسسٹنٹ ہے، فحش فلمیں بنانے کے پیچھے شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کا ہاتھ ہے، اس لیے انہیں بھی گرفتار کیا جائے، جو اصل مجرم ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close