یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 48 روپے اور کوکنگ آئل  29 روپے فی لیٹر مہنگا

نیوز ڈیسک

یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل مہنگے کر دیے گئے ہیں. گھی کی قیمت میں 48 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 29 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے

اخباری رپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈ کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد گھی کی قیمت میں 48 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 29 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں ایک لیٹر کے 5 پیکٹس کے پاؤچ میں 44 روپے اور ایک لیٹر کے 12 پیکٹس والے پاؤچ میں 62 روپے تک اضافہ اضافہ ہو گیا ہے۔  جب کہ گھی 203 روپے کلو سے بڑھ کر 251 روپے کلو اور آئل 244 روپے سے بڑھ کر 273 روپے فی لیٹر ہو گیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close