سنجے دت کو پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص

ویب ڈیسک

مشہور بھارتی اداکار اور منا بھائی ایم بی بی ایس فیم  ﺳﻨﺠﮯ ﺩﺕ کو ﭘﮭﯿﭙﮭﮍﻭﮞ کا ﮐﯿﻨﺴﺮ ﮐﯽ ﺗﺸﺨﯿﺺ ﮨﻮا ﮨﮯ.

تفصیلات ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺳﻨﺠﮯ ﺩﺕ کا ﭘﮭﯿﭙﮭﮍﻭﮞ کا کینسر ﺍﺳﭩﯿﺞ ﺗﮭﺮﯼ ﭘﺮ ﮨﮯ. سنجے دت کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ﻭﮦ ﻋﻼﺝ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ فوری طور پر ﺍﻣﺮﯾﮑﮧ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ.

سنجے دت کی بیماری کی خبر مشہور فلمی صحافی ، کومل نہتا نے ٹویٹر پر دی تھی. انہوں نے کھا کہ "سنجے دت کو پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی یے۔ آئیے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں ،”

واضح رہے کہ ﮐﭽﮫ ﺭﻭﺯ ﻗﺒﻞ ﻃﺒﯿﻌﺖ ﺧﺮﺍب ہونے کے باعث انہیں ﮨﺴﭙﺘﺎﻝ میں ایڈمٹ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ۔

معروف ﺑﺎﻟﯽ ﻭﻭﮈ ﺍﺩﺍﮐﺎﺭ ﺳﻨﺠﮯ ﺩﺕ ﻧﮯ بیماری کی تشخیص کے بعد ﺳﻤﺎﺟﯽ ﺭﺍﺑﻄﮯ ﮐﯽ ﻭﯾﺐ ﺳﺎﺋﭧ ﭨﻮﯾﭩﺮ ﭘﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﯿﻐﺎﻡ ﻣﯿﮟ لکھا ہے ﮐﮧ ﺩوستو! ﻣﯿﮟ ﻋﻼﺝ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮐﺎﻡ ﺳﮯ ﺩﻭﺭ ﮨﻮ ﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ، ﻋﻼﺝ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﻓﯿﻤﻠﯽ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺖ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ۔

چند روز ﻗﺒﻞ ﺳﺎﻧﺲ ﻟﯿﻨﮯ ﻣﯿﮟ دشواری ﺍﻭﺭ ﺳﯿﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺚ سنجے دت کو ﻣﻤﺒﺌﯽ ﮐﮯ ﻟﯿﻼ ﻭﺗﯽ ہسپتال ﻣﯿﮟ ایڈمٹ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ. ہسپتال میں ﺍﻥ ﮐﺎ ﮐﺮﻭﻧﺎ ﭨﯿﺴﭧ ﺑﮭﯽ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ، ﺟﺲ ﮐﯽ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﻣﻨﻔﯽ ﺁﺋﯽ ﺗﮭﯽ.

ﺳﻨﺠﮯ ﺩﺕ ﻧﮯ مداحوں سے ﮐﮩﺎ ہے ﮐﮧ وہ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﻧﮧ ﮨﻮﮞ، ﺍﻓﻮﺍﮨﻮﮞ ﭘﺮ ﮐﺎﻥ ﻧﮧ ﺩﮬﺮﯾﮟ. انہوں نے امید ظاہر کی کہ ﺳﺐ ﮐﯽ ﻣﺤﺒﺖ ﺍﻭﺭ ﺩﻋﺎ ﺳﮯ ﺟﻠﺪ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﮨﻮﮞ ﮔﺎ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close