کراچی : نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کا نوٹس

نیوز ڈیسک

کراچی : ضلع شرقی کی انتظامیہ نے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو 27 اکتوبر تک عمارت خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے

ضلع شرقی کے اسسٹنٹ کمشنر برائے فیروز آباد نے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت پندرہ دن میں خالی کرنے کے کا نوٹس جاری کیا ہے، نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ اگر نسلہ ٹاور خالی نہ کیا گیا تو رہائشیوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی

نوٹس میں سپریم کورٹ کے 16 جون اور 22 ستمبر والے فیصلے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے

یہ بھی تنبیہ کی گئی ہے کہ عمارت خالی نہ کرنے کی صورت میں فیروز آباد پولیس کی مدد لی جائے گی

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے نظرِ ثانی کی درخواست بھی مسترد کر دی ہے

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور گرانے کے خلاف نظرِ ثانی کی درخواست مسترد کر دی تھی اور کمشنر کراچی کو نسلہ ٹاور منہدم کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close