ﺍﻣﺮﯾﮑﺎ ﮐﻮ ﻧﺴﻞ ﭘﺮﺳﺖ ﺍﻧﺘﮩﺎ ﭘﺴﻨﺪﻭﮞ ﺳﮯ شدید ﺧﻄﺮﮦ، ﺍﻧﭩﯿﻠﯽ ﺟﻨﺲ نے خبردار کر دیا

ویب ڈیسک

ﺍﻣﺮﯾﮑﯽ ﺍﻧﭩﯿﻠﯽ ﺟﻨﺲ نے اپنی ﺭﭘﻮﺭﭦ میں خبردار کیا ہے کہ ﺍﻣﺮﯾﮑﺎ ﮐﻮ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺧﻄﺮﮦ ﻧﺴﻞ ﭘﺮﺳﺖ ﺍﻧﺘﮩﺎ ﭘﺴﻨﺪﻭﮞ ﺳﮯ ﮨﮯ

امریکی انٹیلی جنس کے مطابق ﺭﻭﺍﮞ ﺳﺎﻝ ﻧﺴﻞ ﭘﺮﺳﺘﺎﻧﮧ ﺍﻧﺘﮩﺎﭘﺴﻨﺪﻭﮞ ﮐﯽ ﮐﺎﺭﺭﻭﺍﺋﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺿﺎﻓﮧ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ

ﺭﭘﻮﺭﭦ ﻣﯿﮟ ﻧﺴﻞ ﭘﺮﺳﺖ ﺣﻤﻠﻮﮞ ﮐﯽ ﺣﻮﺻﻠﮧ ﺍﻓﺰﺍﺋﯽ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﮐﺎﺭﺭﻭﺍﺋﯽ ﮐﯽ ﺳﻔﺎﺭﺵ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ ہے

ﺍﻣﺮﯾﮑﯽ ﺍﭨﺎﺭﻧﯽ ﺟﻨﺮﻝ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺟﻨﻮﺭﯼ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﭙﯿﭩﻞ ﮨﻞ ﻋﻤﺎﺭﺕ ﭘﺮ ﺍﻧﺘﮩﺎﭘﺴﻨﺪﻭﮞ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﮐﺎﺭﺭﻭﺍﺋﯽ ﺍﻭﻟﯿﻦ ﺗﺮﺟﯿﺢ ﮨﮯ

یاد رہے کہ گزشتہ روز جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں امریکی نسل پرست انتہا پسندوں کی طرف سے چار ایشیائی خواتین سمیت آٹھ افراد کی ہلاکت کے بعد امریکی انٹیلی جنس کی جانب سے یہ رپورٹ جاری کی گئی ہے. پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close