ایم ڈی اے نے گڈاپ کی 60 ہزار ایکڑ زمین مانگ لی

نیوز ڈیسک

اطلاعات ہیں کہ ملیر ڈولپمینٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) نے سندھ حکومت سے گڈاپ میں 60 ہزار ایکڑ زمین مانگ لی ہے

تفصیلات کے مطابق ملیر ڈولپمینٹ اتھارٹی نے ایک سمری وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے لیے ارسال کی ہے، جس مین سندھ حکومت سے گڈاپ میں اسکیم 47 کے لیے 60 ہزار ایکڑ زمین دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی نے سندھ حکومت سے اپنی نئی ہاؤسنگ اسکیم کے لیے ضلع ملیر کے مختلف دیہوں میں 60 ہزار ایکڑ زمین مانگی ہے

ان دیہوں میں دیہہ شاہی چھب، دیہہ اللہ پھہائی، دیہہ مانڈڑو، دیہہ مہیو، دیہہ لوہارکو لنگھ، اار دیہہ مٹھاں شامل ہیں

واضح رہے اس سے قبل ملیر کے ہزاروں ایکڑ پر ایم ڈی اے کی دوہاؤسنگ اسکیمیں ملیر ہاؤسنگ اور تائیسر ٹاؤن پہلے ہی ادہوری پڑی ہیں اور ان کے الاٹیز دھکے کھا رہے ہیں. جبکہ ایم ڈی اے کے کرپٹ افسران نے بھاری رشوت کے عوض ایک ایک پلاٹ کی کئی کئی فائلیں بنا رکھی ہیں

اب ایم ڈی اے کرپٹ افسران ایک نئی اسکیم کے نام پر ملیر گڈاپ کی مزید ساٹھ ہزار ایکڑ پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں. ایسی اطلاعات سامنے آنے پر ملیر کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملیر کی مزید زمینیں ایم ڈی اے کے حوالے نہ کی جائیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close