گرمی نے آتے ہی اپنے تیور دکھانے شروع کر دیے ہیں، محکمۂ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے ہیٹ ویو کی دوسری ایڈوائزری جاری کر دی ہے
شہر میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج شہر کا درجۂ حرارت 41 سے 42 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جب کہ جمعے کو گرمی کا پارہ 39 سے 41 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے، ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دوبارہ 41 سے 42 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے
محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر میں بلوچستان کی گرم و خشک ریگستانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے، گرمی کی لہر کے دوران دن کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں منقطع رہ سکتی ہیں، شہری صبح 11بجے سے شام 4 بجے تک بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے اجتناب کریں.