تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟

نیوز ڈیسک

کورونا وائرس کے باعث بند کئے گئے تعلیمی اداروں کو کب کھولا جائے؟ اس سوال کو لے کر ملک کی وفاقی حکومت نے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس طلب کر لی ہے۔

تعلیم کے وفاقی وزیر شفقت محمود کی سربراہی میں بین الصوبائی کانفرنس اگلے ماہ اگست کی پانچ تاریخ کو منعقد ہوگی۔ تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم اور متعلقہ اعلیٰ حکام کانفرنس میں شامل ہونگے. یہ کانفرنس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کی جائے گی.

انیسویں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا تین نکاتی ایجنڈا جاری کرتے ہوئے وفاقی وزارت تعلیم نے وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے کے ساتھ کورونا وائرس وبا کی صورت حال کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے.

مذکورہ اجلاس میں کورونا وائرس وبا کے بعد آن لائن تعلیم کے حوالے سے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا.

یاد رہے چند روز قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے رواں سال سیپٹمبر کے پہلے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے. انہوں نے کہا تھا کہ حتمی فیصلہ آنے والے دنوں کی صورتِ حال کو دیکھ کر کیا جائے گا. اب کرونا وائرس کے تیزی سے کم ہوتے کیسوں کے پیشِ نظر امید کی جا رہی ہے کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے جلد کھول دئے جائیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close