کمپیوٹر اور موبائل کی دنیا کے مشہور ترین شوٹںگ گیم ’کال آف ڈیوٹی‘ نے 2 ملین ڈالر کی ورلڈ چیمپئن شپ کے دوسرے سیزن کا اعلان کر دیا ہے
رواں سال 3 جون سے شروع ہونے والی ’کال آف ڈیوٹی موبائل ورلڈ چیمپئن شپ‘ کا آفیشل اسپانسر سونی ہے
اس عالمی مقابلے میں فاتح قرار پانے والی ٹیموں کو بیس لاکھ ڈالر کے انعامات دیے جائیں گے، جسے علاقائی امیدواروں اور ورلڈ چیمپئن شپ کے فاتحین میں تقسیم کیا جائے گا
"کال آف ڈیوٹی” کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے شیئر ہونے والی ٹوئٹ میں چیمپئن شپ میں حصہ لینے کی شرائط و ضوابط شیئر کی گئی ہیں، جن کے مطابق چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑی کی عمر کم از کم 18 سال یا اس سے زائد ہونی چاہیے
کھلاڑی ’کال آف ڈیوٹی‘ کو چلانے والے کسی بھی موبائل فون کے ساتھ مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں
اس ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں اہل کھلاڑی اکیلے یا کسی ٹیم کا حصہ بن کر پہلے چار ہفتے تک حصہ لے سکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے کھلاڑی کے پاس 10رینکڈ میچز میں سےمجموعی طور پر 60 پوائنٹس کا ہونا ضروری ہے۔ دوسرے مرحلے میں کام یاب ہونے والی 250 سرفہرست ٹیموں کو تیسرے مرحلے میں بھیجا جائے گا، جسے ریجنل کوالیفائرز راؤنڈ کا نام دیا گیا ہے۔ اس سےاگلے مرحلے میں جانے کے لیے کھلاڑیوں کو 30 ریکنڈ میچز جیتنا لازمی ہے.