کلائی پر پہنا جانے والا پاور بینک متعارف

ویب ڈیسک

آج کے تیز رفتار دور میں ہمیں فون چارج رکھنا پڑتا ہے اور حال یہ ہے کہ ہمہ وقت فون چارجر یا پاور بینک ساتھ رکھنا پڑتا ہے لیکن اب ہاتھ میں پہنے جانے والا ایک کڑا پاور بینک اور چارجر کے متبادل کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جسے ’’کے نیکٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے

بالخصوص سفر کے دوران فون چارج کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے اور اسی مشکل کے پیشِ نظر ہاتھوں میں پہنا جانے والا ایک خوشنما کڑا بنایا گیا ہے، جو پاور بینک کا کام دیتا ہے۔ اس کے برخلاف روایتی پاور بینک بھاری بھرکم اور تاروں سے بھرے ہوتے ہیں جبکہ کے نیکٹ ایک "پاکٹ چارجر” کا کام کرتا ہے یا ایک ایسا چارجر جسے آپ گھڑی کی طرح کلائی پر پہن سکتے ہیں. اس کڑے کی بدولت بجلی کے پلگ، تاروں اور چارجر وغیرہ سے خلاصی مل جاتی ہے

"کے نیکٹ” ایک دھاتی کڑا ہے جو پانچ رنگوں اور تین سائز میں دستیاب ہے۔ اس چارجر کو ایک زیور کی طرح کلائی پر پہنا جاسکتا ہے۔ یہ کڑا آئی فون اور آئی پیڈ کے تمام ماڈل کے لیے کارآمد ہے۔ کے نیکٹ کی گنجائش 2000 ایم اے ایچ ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close