چین اور امریکہ کے درمیان  جنگ لگنے کے متعلق بڑا انکشاف

ویب ڈیسک

ریٹائرڈ ایڈمرل جیمز اسٹا وری ڈس اور سابق میرین اور انٹیلی جنس ایلیئٹ ایکرمان نے اپنی کتاب میں چین اور امریکہ کے درمیان جنگ لگنے کے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے

انہوں نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ 2034ع میں چین اور امریکہ کے درمیان جنگ چھڑ جائے گی، جس کی ابتدا تائیوان کے نزدیک بحری جنگ سے ہوگی اور اس جنگ میں ایران اور روس اس کے خاموش اتحاد ی ہونگے

یہ بات کتاب 2034 میں کہی گئی ہے جو حال ہی میں ریٹائرڈ ایڈمرل جیمز اسٹا وری ڈس اور سابق میرین اور انٹیلی جنس ایلیئٹ ایکرمان نے لکھی ہے

پس منظر بتاتے ہوئے مصنفین نے لکھا ہے کہ ایران اور چین نے پچیس سالہ تعاون معاہدہ کیا ہے۔ ولاڈی میر پوٹین نے یوکرین کی سر حد پر فوجی دستے بھیجے اور امریکہ کو خبردار کیا کہ جو بھی روس کے لئے خطرہ بنے گا، اسے طویل عرصے تک پشیمانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ چین کے لڑاکا جیٹ طیارے تائیوان کے پاس سے گزرتے ہیں۔

چین کے امور خارجہ کے اعلیٰ پالیسی ساز نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ اس بات کا اہل نہیں کہ وہ چین سے بالاتر ہو کے بات کرے۔ اگرچہ جنگ عظیم دوم کے بعد سے امریکہ کو بالادستی حاصل ہے لیکن اب چین اور دیگر ممالک اس بالادستی کو چیلنج کر رہے ہیں

مصنفین نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ بہت سے تجزیہ نگار حیران ہیں کہ آیا امریکہ کے پاس نئے جیو پولیٹیکل جنگ کے لئے طاقت ، حلیف اور وسائل موجود ہیں؟ امریکہ قوم پرست روس اور ایران کے ساتھ جارحانہ رویہ اختیار کر سکتا ہے لیکن چین کی بات دوسری ہے۔ چین اب فوج، ٹیکنو لاجیکل اور اقتصادی میدان میں برابر کا حریف ہے سوائے ایک اہم شعبے میں۔ وہ ہے سب سے زیادہ ترقی یافتہ مائکرو پروسیسرز اور لاجک اینڈ میموری چپس کی ڈیزائننگ اور تیاری ۔

دوسرے لفظوں میں مصںنوعی ذہانت، مشین لرنننگ، ہائی پرفارمینس کموٹنگ، الیکٹرک گاڑیاں، ٹیلی مواصلات یعنی مکمل ڈیجیٹل معیشت میں چین پیچھے ہے۔ چین نے بڑے پیمانے پر مربوط مائکرو چپس صنعت میں ترقی کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ تاہم اس کے نزدیک ہی تائیوان میں دنیا کی سب سے بڑی تائیوان سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کمپنی موجود ہے۔ امریکہ اس پوزیشن میں ہے کہ وہ تائیوان کمپنی کو چینی کمپنیوں کے لئے ترقی یافتہ چپس بنانا محدود کردے۔اس ترقی یافتہ پوزیشن کو حاصل کرنے میں چین کو ایک عشرے سے زیادہ عرصہ لگے گا

مصنفین کے مطابق یہی وجہ ہے کہ چین چاہتا ہے کہ تائیوان چینی فوجی صنعتوں کی جیب میں رہے کیونکہ اس ڈیجیٹائزنگ دنیا میں جو بہترین چپ میکر کو کنٹرول کرے گا، وہ بہت سی چیزوں کو کنٹرول کرے گا۔ جب چین تیکنیکی برتری حاصل کر لے گا تو وہ بحرالکاہل میں امریکی بیڑے پر کامیاب حیران کن حملہ کر سکے گا۔ پہلا کام جو چین کرے گا وہ ہے تائیوان پر قبضہ کرنا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close