سندھ انڈیجنئس رائٹس الائنس کی مجوزہ  اے پی سی کمیٹی کا اجلاس

نیوز ڈیسک

ملير: سندھ انڈیجنئس رائٹس الائنس کی جانب سے  23 مئي 2021ع کو ہونے والی مجوزہ  اے پی سی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں بحريا ٹاؤن کے خلاف جدوجہد کرنے والی تمام سياسی اور سماجی تنظیموں سمیت اديبوں، وکلاء، دانشوروں، صحافيوں، آبادگاروں اور متاثرہ گوٹھوں کے مکینوں کو دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راہنماؤں کا کہنا تھا کہ مضبوط، منظم اور وسيع جدوجہد سے ہی سندھ کے وسائل اور زمینوں کا تحفظ کیا جا سکتا ہے

اطلاعات کے مطابق بحريا ٹائون کے خلاف سندھ انڈیجنئس رائٹس الائنس کی طرف سے گزشتہ سات سالوں سے جاری جدوجہد کو پورے سندھ میں پھیلانے اور اسے منظم کرنے پر زور دیا گیا

اجلاس میں ملیر کے دیہات پر قبضہ کرنے کی بحريا ٹاؤن کی حالیہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے سندھ انڈیجنئس رائٹس الائنس کی جانب سے 23 مئی کو 2021ع کو 2 بجے ملیر کے علاقے کاٹھور میں هادی بخش گبول گوٹھ میں مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

کمیٹی کا اجلاس ميمن گوٹھ ملير میں چیئرمین عبدالخالق جونیجو کی  صدارت میں ہوا، جس میں کمیٹی کے ممبران سيد خدا ڈنو شاه , گل حسن کلمتی , پروفيسر رخمان گل پالاری , حفيظ بلوچ , الاہی بخش بکک  اور جمن حمائتی نے  شرکت کی

اجلاس میں آل پارٹیز کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ جدوجہد کو تيز کرتے ہوئے اس کو پورے سموري سندھ میں پھیلانے کے لئے بحريا ٹاؤن کے خلاف جدوجہد کرنے والی 21 سياسي پارٹیوں، قومپرست ۽ ترقي پسند حلقوں اور سولہ مزدور تنظيموں، سماجی ۽ سول سوسائٹی کے رہنماؤں , اديبوں , دانشوروں ,صحافيوں , آبادگاروں اور  متاثرہ گوٹھوں کے مکینوں  کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت  دی جائے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close