چینی اسکینڈل؛ وزیراعظم کی ہدایت پر جہانگیر ترین کے خلاف تحقیقات مکمل

نیوز ڈیسک

اسلام آباد: تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور چینی اسکینڈل میں نامزد ملزم جہانگیر خان ترین کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے نامزد کردہ سینیٹر علی ظفر ایڈوکیٹ نے فریقین سے تحقیقات مکمل کرلی ہیں

ذرائع کے مطابق علی ظفر ایڈووکیٹ کی جانب سے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرنے کے لئے سفارشات تحریر کرنے کا کام جاری ہے اور علی ظفر آئندہ چند روز میں اپنی رپورٹ کی سفارشات مکمل کرلیں گے، جب کہ وزیراعظم کو اسی ہفتے کے آخر یا اگلے ہفتے کے شروع میں رپورٹ پیش کر دی جائے گی

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی ظفر ایڈووکیٹ نے ترین گروپ کے وکلاء اور دیگر شخصیات سے ملاقات کر کے مؤقف معلوم کیا، جبکہ ایف آئی اے اور دیگر حکومتی اداروں کے افسران سے بھی انٹرویو لیے گئے

ذہن میں رہے کہ وزیراعظم نے ترین گروپ سے ملاقات کے بعد سینیٹر علی ظفر ایڈووکیٹ کو غیر جانبدارنہ رپورٹ پیش کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close