پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف ﷲ ابڑو کے بھائی گرفتار

نیوز ڈیسک

لاڑکانہ : پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف ﷲ ابڑو کے بھائی رحمت ﷲ ابڑو کو لاڑکانہ پولیس نے گرفتار کر لیا

واضح رہے کہ رحمت ﷲ ابڑو اور پروونشل بلڈنگز کے انجینئر کے درمیان جھگڑے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی

گرفتاری ایگزیکٹو انجینئر آفتاب ابڑو کی جانب سے سول لائن تھانے میں درج مقدمے میں عمل میں آئی

آفتاب ابڑو نے رحمت ﷲ پر کارِ سرکار میں مداخلت کا، جب کہ رحمت ﷲ نے آفتاب ابڑو پر رشوت لے کر کروڑوں کے ٹینڈرز منظورِ نظر افراد کو دینے کا الزام لگایا تھا

دوسری جانب سینیٹر سیف ﷲ ابڑو کا کہنا ہے کہ حملہ ان کے بھائی پر ہوا اور کارروائی بھی اس کے خلاف کی جارہی ہے۔ لاڑکانہ میں سرکاری سرپرستی میں غنڈہ گردی ہورہی ہے۔ گورنر سندھ کو صورتِحال سے آگاہ کردیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close