برطانوی پارلیمنٹ میں اجلاس کے دوران موبائل پر فحش فلم دیکھنے پر رکن اسمبلی مستعفی

ویب ڈیسک

لندن: برطانوی رکن اسمبلی نے اجلاس کے دوران اپنے موبائل پر فحش فلم دیکھنے کا الزام سامنے آنے پر اپنی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی نیل پاریش نے رکنیت سے استعفیٰ دیا

واضح رہے کہ چند روز قبل پینسٹھ سالہ نیل پاریش کی پارلیمنٹ کے اندر اجلاس کے دوران اپنے موبائل پر پورن مووی دیکھتے ہوئے کیمرے کی نظروں میں آگئے تھے اور ان کی وڈیو وائرل ہوگئی تھی

پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران پورن مووی دیکھنے کی وڈیو وائرل ہونے پر ان کی جماعت کے ارکان اور عوام کا نیل پاریشن پر مستعفی ہونے کا دباؤ تھا

نیل پاریش نے وضاحت پیش کی تھی کہ میں ٹریکٹر کی ویب سائٹ سرچ کر رہا تھا، لیکن اس کے ہم نام ایک پورن سائٹ کھل گئی اور چند لمحے میں نے دیکھ بھی لی

رکن پارلیمنٹ نیل پاریش نے اس عمل کے بارے میں کہا ”یہ پاگل پن کے سوا کچھ نہ تھا۔“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close