فیس بک سے دوری دماغ اور جسم کے لیے فائدہ مند ہے، تحقیق

ویب ڈیسک

نیویارک :  ایک حالیہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ فیس بک سے دوری دماغ اور جسم کے لیے فائدہ مند ہے۔ فیسبک صرف این مہینے کے لیے بند کر دینا لوگوں کی دماغی صحت میں نہایت اہم تبدیلی لا سکتا ہے

نیویارک یونیورسٹی اور سٹینفورڈ یونیورسٹی کی سوشل میڈیا کے انسانی ذہن پر اثرات کے حوالے سے کی گئی تحقیق کے مطابق روزانہ 15 منٹ سے زیادہ سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والوں کے مقابلہ میں ایسے صارفین جنہوں نے فیس بک مکمل طور پر بند کر دیا تھا، ان کی سماجی سرگرمیاں پہلے سے بہتر پائی گئیں اور ان کت دوسرے لوگوں سے ملنے جلنے میں اضافہ ہو گیا تھا. جبکہ پہلے کی نسبت وہ اپنے دوستوں اور خاندان کے لوگوں سے ملنا بھی زیادہ پسند کرنے لگے تھے

تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا سے دوری کے نتیجہ میں مجموعی طور پر ان کی جسمانی صحت پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوئے

دوسری جانب ایسے افراد حالات حاضرہ سے کم باخبر پائے گئے

تحقیق کے دوران یہ بات بھی نوٹ کی گئی کہ وہ لوگ جنہوں نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ بند کر دیا تھا، وہ دوبارہ اسے کھولنے کے بعد نسبتاً اپنا کم وقت اس پر گزارتے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close