ہنڈائی کی نئی سیڈان کار پاکستان میں متعارف کرانے کی تاریخ سامنے آگئی

ویب ڈیسک

ہنڈائی نشاط موٹرز کی جانب سے نئی سیڈان کار سوناٹا کو پاکستان میں متعارف کرانے کے حوالے سے کافی عرصے سے رپورٹس سامنے آرہی تھیں، اب اس کی رونمائی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے

پاک وہیلز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہنڈائی کی یہ نئی پریمیئم گاڑی 5 جولائی کو پاکستان میں باضابطہ طور پر متعارف کرائی جارہی ہے، جو دو مختلف ورژنز میں دستیاب ہوگی، جس میں سے ایک 2000 سی سی اور دوسری 2500 سی سی کی ہے

ہنڈائی کی جانب سے اس گاڑی کو پاکستان میں ہونڈا اکارڈ اور ٹویوٹا کامرے کے مقابلے پر لایا جارہا ہے اور ان دونوں کے مقابلے میں یہ کم قیمت ہوگی

بتایا جاتا ہے کہ ہنڈائی سوناٹا کی قیمت 80 لاکھ سے 85 لاکھ تک ہوسکتی ہے جبکہ ہونڈا اکارڈ کی قیمت ایک کروڑ 20 لاکھ جبکہ ٹویوٹا کامرے کی ایک کروڑ 80 لاکھ روپے ہے

رپورٹ کے مطابق ہنڈائی نے پاکستان میں اس گاڑی کے یے 456 سی کے ڈی کٹس بھی درآمد کی ہیں

2000 سی سی انجن والی گاڑی 152 ہارس پاور اور 185 این ایم ٹورکیو پاور فراہم کرے گی جبکہ 2500 سی سی گاڑی 180 ہارس پاور اور 232 این ایم ٹورکیو کی صلاحیت ہوگی

ہنڈائی کی جانب سے ان گاڑیوں میں 6 اسپیڈ آٹومیٹک کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ 4 ڈرائیو موڈز بھی ان کا حصہ ہوں گے

سوناٹا میں پینورامک سن روف موجود ہوگا جبکہ ٹیٹرا ایل ای ڈی پراجیکشن ہیڈلیمپس، گریڈینٹ ہیڈن لائٹ ٹیکنالوجی ڈی آر ایلس ایس اور ہورائزنٹل ایل ای ڈی بیک لائٹس جیسے فیچرز موجود ہوں گے

دونوں ماڈلز میں 8 وے پاور ڈرائیو سیٹ، 4 وے پاور پسنجر سیٹ اور لیدر سیٹس دی جائیں گی

2500 سی سی سوناٹا میں پاور رئیر سن شیڈ کا فیچر بھی موجود ہوگا جبکہ 12.3 انچ کا ہائی ریزولوشن ٹی ایف ٹی ایل سی ڈی کلسٹر ڈسپلے اور 8 انچ کا انفوٹینمنٹ ڈسپلے بھی دونوں گاڑیوں میں ہوگا

اے سی کے حوالے سے ڈوئل زون کلائمٹ کنٹرول اور وائرلیس چارجر جیسی سہولیات بھی دونوں ماڈل کا حصہ ہوں گی جبکہ 2500 سی سی میں ہیڈ اپ ڈسپلے بھی موجود ہوگا

مسافروں کے تحفظ کے لیے 2500 سی سی ماڈل میں 6 ایئربیگز دیئے جائیں گے جبکہ 2000 سی سی ماڈل میں صرف 2 ایئر بیگز ہوں گے

دونوں گاڑیوں میں الیکٹرونک اسٹیبلٹی کنٹرول، ہل اسٹارٹ اسسٹ کنٹرول، ٹریکشن کنٹرول سسٹم، پارکنگ سنسرز، کروز کنٹرول اور ڈائنامک گائیڈلائن رئیر کیمرے جیسی خصوصیات بھی موجود ہوں گی

خیال رہے کہ ہنڈائی اس سے قبل 2004 تک پاکستان میں اپنی گاڑیاں اسمبل کرتی رہی تھی مگر اس کے مقامی اشتراک دار کمپنی فاروق موٹرز لمیٹڈ کے دیوالیہ ہونے کے بعد کورین کمپنی نے اسمبلنگ بند کردی تھی

2017ع میں ہنڈائی نے نشاط گروپ کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے پاکستان میں اسمبلنگ پلانٹ کے قیام کا معاہدہ کیا تھا

2017ع میں نشاط گروپ کے چیئرمین میاں منشانے ڈان کو بتایا تھا کہ جنوبی کورین کمپنی چھوٹی گاڑیوں کی اسمبلنگ سے آغاز کرنا چاہتی ہے تاکہ مارکیٹ میں پہلے سے موجود جاپانی کمپنیوں سے مقابلہ کیا جاسکے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close