سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد، ایف آئی اے سائبر کرائم کے پاس شکایات کا ڈھیر لگ گیا

نیوز ڈیسک

ایف آئی اے سائبر کرائم کے پاس، سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے کی شکایات پر مبنی ہزاروں شکایات جمع ہو گئی ہیں

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے پاس سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کے حوالے سے دس ہزار سے بھی زائد شکایات جمع ہو چکی ہیں ، ایف آئی اے حکام کے مطابق مختلف سائیٹس پر قابل اعتراض مواد پر ملکی اداروں کا اختیار نہ ہونا تفتیش میں رکاوٹ کا باعث ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سائیٹس کے اپنے قوانین ہیں، جن پر ایف آئی اے کو کوئی اختیار اور کنٹرول حاصل نہیں ہے.

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ شکایت موصول ہونے کے بعد ان کمپنیز سے ریکارڈ حاصل ہونا یقینی نہیں ہے، ریکارڈ نہ ملنے کی صورت میں سورس آف اپ لوڈ اور دیگر تیکنیکی معاونت بھی حاصل نہیں ہوتی.

واضح رہے کہ بڑھتے ہوئے سائبر کرائم کے پیش نظر وفاقی حکومت کی جانب سے سائبر ایکٹ 2016ع کو مزید سخت اور موثر کرنے کے لیے تجاویز طلب کی گئی تھیں۔

ایف آئی اے نے ان مسائل کے حل کے لئے تجاویز کی تیاری شروع کردی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close