دبئی 2023ع میں اڑنے والی گاڑی لانچ کرے گا

ویب ڈیسک

دبئی : دبئی ٹریفک جام جیسے مسئلے سے بچاؤ اور اس کے حل کے لیے ایک اڑنے والی گاڑی لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس کے نتیجے میں دبئی جیسے بڑے شہر میں ٹریفک جام ہونے جیسا مسئلہ ماضی بن جائے گا

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک کمپنی کی جانب سے اڑنے والی گاڑی لانچ کی جائے گی، امریکی کمپنی (LuftCar) ایک ایسی خودکار گاڑی کی تیار ی میں مصروف ہے، جسے 2023ع میں دبئی میں اُڑنے کے لیے لانچ کیا جائے گا

’خلیج ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ گاڑی ناصرف اُڑ سکے گی، بلکہ زمین پر بھی چلے گی، یہ اُڑنے والی گاڑی بالکل ایک ہیلی کاپٹر (eVTOL) کی ساخت جیسی ہوگی

رواں ماہ 14 نومبر کو المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شروع ہو نے والے دبئی ایئر شو 2021ع میں اس گاڑی کو بنانے والی کمپنی کی جانب سے بھی شرکت کی گئی ہے

یہ گاڑی ہائیڈروجن گیس سے چلے گی، جو کہ 2023-24ع میں استعمال اور بکنے کے لیے تیار ہے، اس گاڑی کی قیمت 350,000 امریکی ڈالرز ہوگی جس میں بیک وقت پانچ افراد سفر کر سکیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close