ٹوکیواولمپک برازیل کوفٹبال کے سخت حریفوں کا سامنا

ویب ڈیسک

اولمپکس سج رہا ہے جس میں دنیا بھر سے ہزاروں کھلاڑی مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے اور گولڈ‘سلور‘ برانز میڈلز اپنے گلے کی زینت بنانے کے ساتھ ساتھ ملک کا نام بھی روشن کریں گے۔ دنیا کا مقبول ترین کھیل فٹبال بھی اولمپک گیمزکا اہم ایونٹ ہے لیکن فٹبال کے عالمی افق پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور کامیابیاں سمیٹنے والی ٹیموں کو اولمپکس میں زیادہ کامیابیاں نصیب نہیں ہوئی ہیں۔ اس بار برازیل کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کررہی ہے جس نے ریو اولمپکس میں پہلی مرتبہ فٹبال میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ برازیل نے جرمنی کو فائنل میں پنالٹی ککس میں شکست دی تھی۔ اس بار بھی برازیل کو اپنے اعزاز کے دفاع میں جرمنی، اسپین، ارجنٹائن،جاپان، آئیوری کوسٹ جیسے حریفوں کے چیلنج کا سامنا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close