نوعمر ڈرائیور نے گلہری کو بچاتے ہوئے صدر لنکن کے گھر سے کار ٹکرادی

ویب ڈیسک

میسا چیوسیٹس : امریکہ میں نوعمر اناڑی ڈرائیور نے ایک گلہری کو بچاتے ہوئے کار کو ایک تاریخی مکان سے ٹکرادیا جو امریکی صدر ابراہام لنکن نے قائم کیا تھا

یہ مکان صدر لنکن کے اہلِ خانہ کے ایک فرد سموئیل لنکن نے تعمیر کیا تھا جو میساچیوسیٹس کے علاقے ہنگم میں واقع ہے اور انیس سالہ لڑکی نے تیزرفتاری سے سفر کے دوران ایک گلہری کو بچاتے ہوئے جب اسٹیئرنگ موڑا تو وہ روڈ سے پھسل کر گھر کی حدود میں آگئی اور اس کی آدھی کار اس مکان میں گھس گئی

یہ واقعہ چند روز قبل پیش آیا ہے جب اوڈی کیوسیون کار برق رفتاری سے صبح ساڑھے چھ بجے گھر میں جا گھسی۔ اس کے بعد فائربریگیڈ عملہ فوری مدد کو آیا اور چند گھنٹوں بعد روڈ کھول دیا گیا جبکہ حادثے میں لڑکی کو معمولی زخم آئے ہیں

لڑکی کے مطابق  وہ روڈ سے گزررہی تھی کہ راستے میں اچانک ایک گلہری کار کے سامنے  آگئی، جسے بچاتے ہوئے کار کو موڑا تو وہ تاریخی گھر سے جا ٹکرائی اور بیڈروم میں جا گھسی۔ جبکہ گھر کے تمام افراد اوپر موجود کمرے میں سو رہے تھے

واضح رہے کہ اس تاریخی مکان میں ابراہام لنکن کی سات نسلیں رہ چکی ہیں جو اسے مزید اہم بناتی ہیں. اسے 1650ع میں سموئیل لنکن نے تعمیر کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close