پنجاب بھر میں وراثتی و جانشینی سرٹیفکیٹ کا اجراء

نیوز ڈیسک

لاہور : نادرا نے پنجاب بھر میں وراثتی و جانشینی سرٹیفکیٹ کا اجراء کر دیا ہے

تفصیلات کے مطابق نادرا کی جانب سے پنجاب بھر میں وراثتی و جانشینی سرٹیفکیٹ کا اجراء کر دیا گیا، ایک لاکھ روپے سے زائد کے اثاثہ جات کی بیس اور اس سے کم کے لئے دس ہزار روپے فیس رکھی گی ہے جب کہ تمام قانونی ورثہ کو اندرون یا بیرون ملک سے نادرا سینٹر جا کر بائیو میٹرک کے ذریعے تصدیق کرانا ہوگی

نادرا حکام کے مطابق آن لائن بھی بائیو میٹرک کی سہولت میسر ہو گی، تمام قانونی ورثہ کی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ہی وراثتی سرٹیفکیٹ جاری ہوگا

درخواست گزار کو وراثتی سرٹیفکیٹ پندرہ دنوں میں بنا کر دیا جائے گا، جبکہ اعتراضات کے لئے دو ہفتوں کا وقت دیا جائے گا

درخواست گزار کو رسید کے ساتھ ٹریکننگ نمبر بھی جاری کیا جائے گا، نادرا سنٹر میں مخصوص کاؤنٹر سے درخواست گزار کی فیملی ہسٹری چیک کی جائے گی، جس کے بعد نادرا کی جانب سے بیان حلفی کا نمونہ دیا جائے گا. یہ نمومہ نادرا کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہوگا، جس میں اثاثہ جات اور قانونی ورثہ کی تفصیلات درج کی جائیں گی اور قانونی ورثہ کو شناختی کارڈ کی کاپیاں بھی ساتھ دینا ہوگی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close