ممتاز عالم دین مفتی جلال الدین جمالی 123 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

نیوز ڈیسک

نواب شاہ : ممتاز عالم دین مفتی جلال الدین جمالی خالق حقیقی سے جا ملے، ان کی عمر 123 برس تھی

رپورٹ کے مطابق مفتی جمالی نے اکیس حج اور پینتالیس عمرے ادا کیے تھے، وہ مولانا عبیداللہ سندھی اور مولانا اشرف علی تھانوی کے شاگرد تھے، ان کی تدفین نواب شاہ کے نزدیک آبائی گاؤں شیر خان جمالی میں کی جائے گی

یہ امر قابل ذکر ہے کہ مفتی جمالی 123 برس عمر کے باوجود بغیر چشمے کے کتابیں پڑھتے اور قرآن و حدیث کی تدریس میں مصروف رہتے تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close