کراچی میں ایک ہی دن میں کورونا کے کیسز نے رکارڈ توڑ دیا

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کورونا وائرس کے ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے اب تک ایک ہی دن میں رپورٹ ہونے والے کیسز کا رکارڈ ٹوٹ گیا ہے

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کراچی میں کورونا وبا کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایس او پیز پر عمل درآمد اور شہریوں کی ویکسینیشن کی اشد ضرورت پر زور دیا گیا

این سی او سی کے مطابق کراچی میں پہلی لہر کے دوران گزشتہ سال 13 جولائی کو سب سے زیادہ 649 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ دوسری لہر کے دوران رواں سال 17 جنوری کو سب سے زیادہ 836 کیسز  رپورٹ ہوئے تھے

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کراچی میں کیسز کی شرح 26 عشاریہ 32 فیصد ہوگئی ہے، آج کورونا کے سب سے زیادہ 980 کیسز رپورٹ ہوئے

این سی او سی کے مطابق کراچی کی 22 فیصد آبادی کی ویکسینیشن ہوچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close