بلاول کا قبل از وقت انتخابات کا اشارہ، کارکنوں کو تیاری کی ہدایت

نیوز ڈیسک

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قبل از وقت انتخابات کا اشارہ دیتے ہوئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے کہا ہے کہ عام انتخابات وقت سے پہلے ہونے کا امکان ہے

بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو پی پی پی کراچی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی، عہدیداران اور کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکن اپنی تیاریاں مکمل کرلیں، پی ٹی آئی کی شکل میں نئی ایم کیوایم سامنے آگئی

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں کھلے عام دھاندلی کی گئی، اگلی حکومت ہماری ہے، بڑی قوتوں کا مقابلہ کرنا ہے، آپس کے اختلافات الگ رکھنا ہونگے، کراچی کو بچانا ہے تو پی ٹی آئی کو بھگانا ہوگا. پاکستان کو صرف پیپلز پارٹی ہی چلا سکتی ہے

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام جان چکی ہے کہ تبدیلی کا اصل چہرہ غربت ہے۔ ہم نے وفاق اور ایم کیو ایم کا مقابلہ کیا۔ کراچی میں بھی پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔ کراچی سے آپ نے بدمعاشوں کو بھگانا ہے، آپس کے اختلافات کو چھ سے آٹھ ماہ تک ختم کر دیں

کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی وقت جنرل الیکشن ہوسکتے ہیں، کارکن ابھی سے تیاری شروع کردیں۔ اگر ہم مل کر کام کریں گے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں اگلی حکومت بنانے سے نہیں روک سکتی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close