طالبان نے معروف کامیڈین کے قتل میں ملوث اپنے جنگجوؤں کو گرفتار کر لیا

نیوز ڈیسک

کابل : ترجمان طالبان نے کہا ہے کہ مقامی کامیڈین نذر محمد المعروف خاشہ زوان کے قتل میں ملوث اپنے دو جنگجوؤں کو گرفتار کرلیا ہے

عالمی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے قندھار کے ٹک ٹاکر خاشہ زوان کے طالبان کے ہاتھوں قتل کا اعتراف کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں مقتول کو گرفتار کرنے والے دونوں مسلح افراد طالبان جنگجو تھے

ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ نذر محمد دراصل افغان نیشنل پولیس میں تھے اور طالبان کی ہلاکتوں اور تشدد میں ملوث تھے تاہم انھیں قتل کرنے کے بجائے طالبان کی عدالت میں پیش کیا جانا چاہیے تھا

طالبان کے ترجمان نے مزید کہا کہ نذر محمد کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کے بجائے اپنے طور پر سزا دینے والے دونوں طالبان جنگجوؤں کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

قبل ازیں طالبان قندھار کے مقامی کامیڈین اور مقبول ٹک ٹاکر نذر محمد المعروف خاشہ زوان کے قتل میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی تھی اور اس حوالے سے متضاد بیانات سامنے آئے تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close