سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کئی شعبے ضم، متعدد پوسٹیں ختم

نیوز ڈیسک

کراچی : سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بعض ڈپارٹمنٹ کو دوسرے شعبوں میں ضم کر کے گریڈ 19 اور 18کی متعدد پوسٹوں کو ختم کر دیا ہے

اطلاعات کے مطابق گریڈ 20 کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ ختم کر دی گئی ہے، اب لیگل افیئرز میں گریڈ 17کا صرف ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہو گا. جبکہ شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کرنے والے ڈیمالیشن ڈپارٹمنٹ میں ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی آسامیوں کو سرے سے ختم کرتے ہوئے گریڈ17 کے 10 اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہونگے

پبلک ریلیشن ڈپارمنٹ کو ختم کر کے گریڈ 18 کے پبلک آفیسر کی پوسٹ کو ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس ڈپارٹمنٹ میں ضم کر دیا گیاہے

ایس بی سی اے نے جن محکوں کو ختم یا ان کی آسامیوں کم کر دیا ہے ان میں انڈسٹریز، کچی آبادی، ڈیزائین کمپلینٹس لائسنسنگ، ٹاون پلاننگ اینڈ ریگولیشننز، مینٹیننس، ریکوری، ویجیلینس، ریگولیشن اینڈ ریسرچ، ڈیمولیشن، انوائرمنٹ اینڈ بلڈنگ سروسز وغیرہ شامل ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close