انصاف!! امریکی عدالت نے شمالی کوریا کے آئل ٹینکر پر قبضہ جائز قرار دے دیا

نیوز ڈیسک

نیویارک : امریکی عدالت نے مارچ 2020ع میں شمالی کوریا کو تیل فراہم کرنے کے لیے جانے والے سنگاپور کے آئل ٹینکر پر قبضے کو جائز قرار دیتے ہوئے جہاز کی ملکیت کا اختیار دے دیا

عالمی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  امریکا نے عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی کوریا کو تیل کی فراہم کرنے کے لیے جانے والے سنگاپور کے آئل ٹینکر کو 2020ع میں ضبط کرلیا تھا۔  آئل ٹینکر پر 2019ع میں چار ماہ کے دوران تیل کی فراہمی کا الزام بھی تھا

اب نیو یارک کے ایک وفاقی جج نے آئل ٹینکر کو ضبط کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک برس سے کمبوڈیا میں موجود سنگاپور کے اس آئل ٹینکر کی ملکیت امریکا کو لینے کا اختیار دے دیا ہے

امریکی وفاقی عدالت میں سماعت کے دوران سنگاپور کی کمپنی اور مالک پر، شمالی کوریا پر اقتصادی پابندیوں سے بچنے کی سازش اور منی لانڈرنگ کی دفعات عائد کی گئی تھیں

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کو تیل فروخت کرنے کی عالمی پابندی کی خلاف ورزی پر سنگاپور کے آئل ٹینکر کو ضبط کیا گیا تھا۔ آئل ٹینکر میں پندرہ لاکھ ڈالر مالیت کا دو ہزار سات سو چونتیس ٹن تیل موجود ہے

امریکی محکمہ انصاف کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آئل ٹینکر مبینہ طور پر شمالی کوریا کے جہازوں میں تیل کی مصنوعات کی منتقلی اور شمالی کوریا کی بندرگاہ نامپو تک براہ راست تیل کی ترسیل کے لیے استعمال کیا گیا تھا

واضح رہے کہ امریکی درخواست پر کمبوڈیا کی حکومت نے دو سال قبل اس آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا تھا، جس کے بعد وفاقی امریکی عدالت میں کیس چلا تھا جس میں آئل ٹینکر کمپنی کے مالک بھی شریک تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close