Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

Rare-half-male-half-female-bird-preserved-in-camera-eye-j
اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

نایاب آدھا نر، آدھا مادہ پرندہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ

By Akhtar Rasool
جنوری 4, 2024 3 Min Read
0

حال ہی میں ایک انتہائی نایاب پرندے کی وڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس کے جسم کے ایک آدھے حصے پر نر اور دوسرے آدھے حصے پر مادہ کا رنگ ہے، جس سے جانوروں میں اینڈروجینی کی مزید وضاحت ہوتی ہے

محققین کا کہنا ہے کہ یہ نایاب سبز ہنی کیپر پرندہ کولمبیا کے شہر مانیزالیس کے قریب نیچر ریزرو کے ایک فارم میں دیکھا گیا

اس کے ایک آدھے حصے پر آبی رنگ کے پر اور دوسرے پر پیلے سبز رنگ کے پر تھے اور درمیان میں ایک واضح لائن تھی

اس حوالے سے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ عام طور پر اس نسل کے نروں کے پر چمکدار نیلے اور سر سیاہ ہوتے ہیں، جبکہ مادہ پوری گھاس جیسے ہرے رنگ کی ہوتی ہے

خیال کیا جاتا ہے کہ اس پرندے کی غیر معمولی رنگت کی وجہ دو طرفہ جینڈرومورفزم ہے۔ جینڈرومورفزم خلیوں کی ایک نایاب تقسیم ہے، جس سے ایک ایسا انڈا بنتا ہے، جس کے باعث دو مختلف نطفوں کی فرٹیلائزیشن ہو سکتی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس پرندے کی بیرونی ساخت دائیں جانب نر اور بائیں جانب مادہ کی ہے اور ہو سکتا ہے اس کے اندرونی اعضا بھی نر اور مادہ میں تقسیم ہوں۔

تاہم سائنسدان صرف دیکھ کر اس بات کی تصدیق نہیں کر سکے۔

محققین کا کہنا ہے، ”یہ بتانا ناممکن ہے کہ آیا اس پرندے کے اندرونی اعضا بھی دو طرفہ طور پر جئنینڈرومورفک تھے یا نہیں“

انہوں نے اس نایاب پرندے کا اکیس ماہ تک مطالعہ کیا، کیونکہ یہ کولمبیا کے فارم کے مالکان کی طرف سے روزانہ چھوڑے گئے تازہ پھل اور میٹھے پانی کے لیے واپس آتا رہا۔

یہ کسی پرندے کی دوسری رپورٹ ہے، جس میں دو طرفہ جئنینڈرومورفزم ہے، اس سے پہلے ایک صدی قبل یہ رپورٹ ہوا تھا، اور پہلی بار اس کو کیمرے سے ریکارڈ کیا گیا ہے

محققین ہر روز اس نایاب پرندے کا مطالعہ نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا، ”یہ تقریباً چار سے چھ ہفتوں تک رہنے آتا اور پھر مزید آٹھ ہفتوں تک غائب ہوجاتا ہے“

پاناما میں وائٹ ہاک برڈنگ اینڈ کنزرویشن کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے یہ پرندہ آنے سے پہلے دوسرے پرندوں کے جانے کا بھی انتظار کرتا ہے

محققین نے جرنل آف فیلڈ آرنیتھولوجی میں لکھا ہے، ”عام طور پر، یہ اپنی نسل کے دوسرے پرندوں سے گریز کرتا ہے اور دوسرے پرندے بھی اس سے گریز کرتے ہیں۔ اس لیے یہ ناممکن لگتا ہے کہ اسے اپنی نسل بڑھانے کا کوئی موقع ملا ہوگا“

جانوروں میں دو طرفہ جئنڈرومورفزم کے اس طرح کے واقعات انتہائی نایاب ہیں، جو پہلے مرغیوں، سونگ برڈ، مکڑیوں اور کیکڑوں جیسے جانوروں میں دیکھے گئے تھے

سائنسدانوں نے لکھا، ”ہمارے مشاہدات غیر معمولی طور پر طویل عرصے (اکیس مہینے) پر محیط ہیں اور یہ جنگلی حیات میں زندہ اس قسم کے جئنڈرومورف میں سے پہلا ہے“

ان کے مطابق کولمبیا کا یہ پرندہ ممکنہ طور پر اہم پہلو میں واحد دستاویزی کیس سے بھی مختلف ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”اس کے علاوہ ہم نے جس پرندے کا مشاہدہ کیا، وہ بائیں جانب سے مادہ اور دائیں جانب نر نظر آتا ہے جو سو سال قبل کے گذشتہ کیس کے برعکس ہے۔“

Tags:

150 bunchems in hairbaby birdsbirdbird eating tarantulabird laid and an eggbird songbird soundsBirdsbirds chirpingbirds videobunchems in haircamera phonecaught on cameracockatiel birdcocktail birdcocktail bird songcocktiel bird songegg binding issues in budgiesextra body parts in the worldin the worldman lives in iron lungone in a million peoplepolio survivor lives in machinereal unicorn on cameraWeirdweird animals
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Which-restaurant-in-Karachi-has-been-included-in-the-100-most-famous-restaurants-in-the-world
Previous

کراچی کا کون سا ریسٹورنٹ ’دنیا کے سو مشہور ترین ریسٹورنٹس‘ میں شامل ہوا؟

Beta-thalassemia-epidemic-in-Pakistan.-Why-Baloch-and-Pakhtun-are-more-affected
Next

پاکستان میں بیٹا تھیلیسیمیا کی تیزی سے پھیلتی بیماری۔ بلوچ اور پختون زیادہ متاثر کیوں ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme