سنہ 2024 میں واٹس ایپ کے کون سے تین نئے فیچرز دیکھنے کو مل سکتے ہیں؟

ویب ڈیسک

واٹس ایپ نے گذشتہ برس یعنی 2023 میں کچھ نئے فیچرز متعارف کروائے تھے جس کے بعد اس معروف میسجنگ ایپلیکیشن پر کئی تبدیلیاں دیکھنے کو ملی تھیں

واٹس ایپ نے 2023 میں میسج ایڈٹ کرنے، تصاویر اور وڈیوز ایچ ڈی میں بھیجنے اور واٹس ایپ چینلز کی سہولیات متعارف کروائیں

پچھلے سال کی طرح رواں برس بھی واٹس ایپ پر صارفین کو کچھ نئے فیچرز دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔
اس سلسلے میں فوربز نے ایسے تین فیچرز بتائے ہیں، جنہیں صارفین 2024 میں واٹس ایپ پر استعمال کر پائیں گے۔

● اسکرین شیئرنگ:

اس کے علاوہ واٹس ایپ صارفین اسکرین شیئرنگ کے آپشن کے ذریعے وڈیو کال کے دوران میوزک آڈیو بھی شیئر کر سکیں گے

اس فیچر کے ساتھ نہ صرف صارفین اسکرین شیئر کر سکیں گے بلکہ آڈیو بھی شیئر کر سکیں گے۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فیچر کے آنے کے بعد صارفین ایک ساتھ مل کر واٹس ایپ پر فلمیں وغیرہ بھی دیکھ سکیں گے۔

یہ فیچر بھی ابھی تکنیکی ٹیسٹنگ مراحل میں ہے، جسے مستقبل میں لانچ کر دیا جائے گا۔

● یوزر نیم:

واٹس ایپ پر ایک ایسا منفرد فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس سے میسیجنگ ایپلیکیشن کا کانسیپٹ ہی تبدیل ہوجائے گا

رواں برس وٹس ایپ پر آنے والے بڑے فیچرز میں ایک فیچر یوزر نیمز کا بھی ہوگا۔
تقریبا ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر صارفین اپنا منفرد یوزر نیم رکھتے ہیں تاہم یہ سہولت فی الحال واٹس ایپ پر موجود نہیں ہے۔

واٹس ایپ کے حریف پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر یہ فیچر کچھ عرصے سے موجود ہے، جس کے بعد میٹا کی جانب سے یوزرنیم کے فیچر کو موبائل اور ویب ورژن پر ٹیسٹ کیا جا رہا ہے

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق اینڈرائیڈ موبائل صارفین کے بعد اب ویب ورژن واٹس ایپ کے صارفین کو بھی یوزر نیم بنانے کے فیچر تک رسائی دے دی گئی۔

فی الحال محدود ممالک کے محدود صارفین کو یوزر نیم بنانے کے فیچر تک رسائی دی گئی ہے اور اس کی کامیاب آزمائش کے بعد اسے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو کوئی بھی واٹس ایپ سے ان کے فون نمبر کے بجائے ان کے یوزر نیم سے تلاش کرکے ان سے رابطہ کر سکے گا۔

یعنی جس طرح کسی بھی فیس بک یا ٹوئٹر اکائونٹ پر یوزر نیم لکھ کر کسی بھی فرد کو تلاش کیا جا سکتا ہے، اسی طرح واٹس ایپ پر یوزر نیم سے ہی لوگوں کو تلاش کیا جا سکے گا۔

اگرچہ مذکورہ فیچر کو سیکیورٹی کے پیش نظر متعارف کرایا جا رہا ہے، تاہم یہ بعض صارفین کے لیے خطرہ بھی ثابت ہو سکتا ہے، کیوں کہ ہر کوئی انہیں ان کے نام سے تلاش کرکے ان سے رابطہ کر سکتا ہے۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارف کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ اپنے نام کے بجائے کسی بھی نام یا الفاظ سمیت اعداد سے اپنا یوزر نیم بنائے، ساتھ ہی صارفین کو بار بار یوزر نیم تبدیل کرنے کی آسانی بھی فراہم کی جائے گی۔

یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مذکورہ فیچر کو کب تک پیش کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے آئندہ چند ماہ کے دوران پیش کردیا جائے گا۔

● اسٹیٹس شیئرنگ:

میٹا اپنی ایک ایپ کے ذریعے دوسری ایپ پر مواد شیئر کرنے کی سہولیات فراہم کرتا ہے

اسی سلسلے میں واٹس ایپ کے ذریعے 2024 میں صارفین اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس کو انسٹاگرام پر بھی شیئر کر پائیں گے۔

صارفین جیسے ہی واٹس ایپ پر اپنا اسٹیٹس لگائیں گے، اس کے بعد وہ شارٹ کٹ کے ذریعے انسٹاگرام اسٹوری پر بھی اس اسٹیٹس کو لگا سکیں گے

یہ فیچر ابھی بِیٹا ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے، جسے جلد لانچ کر دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close