سولر پینلز کی جگہ سولر پینٹ کی نئی ٹیکنالوجی، جس میں اربوں روشنی کے حساس ذرات مکس ہوتے ہیں

ویب ڈیسک

سولر پینلز پہلے سے ہی سستی توانائی کے حصول کا ایک ذریعہ ہیں کیونکہ وہ اپنی زندگی بھر میں اتنی طاقت پیدا کرتے ہیں، جو ان کی قیمت سے زیادہ ہوتی ہے، تاہم اس میں کچھ مسائل بھی ہیں، جیسا کہ وہ خاصی بڑی ابتدائی سرمایہ کاری مانگتے ہیں۔۔ اور مزید یہ کہ کچھ لوگ اپنے خوبصورت گھروں کی چھت پر ان کے نظر آنے کے انداز کو ناپسند کرتے ہیں۔

تو کیسا لگے گا اگر ہم آپ کو یہ بتائیں کہ شمسی پینل لگائے بغیر سورج کی روشنی سے بجلی بنانے کی طاقت حاصل کرنا ممکن ہے؟ یہ سولر پینٹ کی خوبصورتی ہے، جیسا کہ ’سولر ایکشن الائنس‘ نے رپورٹ کیا ہے

سولر پینٹ (عرف فوٹو وولٹک پینٹ) کے پیچھے خیال بہت سادہ ہے: یہ عام پینٹ کی طرح ہوگا لیکن اس میں اربوں روشنی کے حساس ذرات ملے ہوئے ہوں گے، جیسا کہ انڈرسٹینڈ سولر نوٹ۔

سولر پینٹ ٹیکنالوجی سستی توانائی کے حصول کا اچھا ذریعہ ثابت ہو رہی ہے۔ سولر پینلز کے مقابلے میں سولر پینٹ کے ذریعے زیادہ آسانی سے اور کم خرچ میں توانائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

جدید ترین ٹیکنالوجیز کے ذریعے تیار کیے جانے والے سولر پینٹ میں روشنی کے حوالے سے حساس اربوں ذرات شامل ہوتے ہیں۔ سولر پینٹ والی دیوار سولر پینل کا کردار ادا کرتی ہے۔

سولر ایکشن الائنس کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں لوگ سستی توانائی کے حصول کے لیے سولر پینٹ کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔ اسے فوٹو وولٹائک پینٹ بھی کہا جاتا ہے۔

جس دیوار پر سولر پینٹ کیا گیا ہو، اس پر جب سورج کی روشنی پڑتی ہے تو وہ سولر پینلز کی طرح کام کرنے لگتا ہے۔ اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی توانائی حاصل کرنے کے لیے سرکٹ لگانا پڑتا ہے۔

عام سولر پینلز کی طرح، یہ پیسے بچانے کا ایک بہترین طریقہ ہوگا، کیونکہ آپ اپنا بجلی کا بل کم کر سکتے ہیں ۔ یہ ماحول کے لیے اچھا ہوگا، کیونکہ صارفین کو کوئلہ یا تیل جلانے سے پیدا ہونے والی بجلی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

سولر ایکشن الائنس کے مطابق ، یہ اب صرف نظریہ نہیں ہے۔ امریکا کی یونیورسٹی آف بفیلو کے محققین نے روشنی کے حوالے سے ایسا حساس مٹیریل تیار کیا ہے، جو سولر پینٹ میں استعمال کیا جائے گا۔ کینیڈا کی یونیورسٹی آف ٹورونٹو کے ماہرین نے ایسا اسپرے تیار کیا ہے جو بنیادی طور پر سولر وال پیپر کا کردار ادا کرے گا۔

اس مٹیریل کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کرنے والے پوسٹ ڈاکٹورل فیلو ایلان کریمر کہتے ہیں کہ سولر پینٹ کا بنیادی مقصد توانائی کے حصول کو انتہائی آسان بنانا ہے۔

ایلان کریمر کہتے ہیں، ”میرا خواب یہ ہے کہ ایک دن آپ کے گھر دو ٹیکنیشنز دو تھیلے لے کر آئیں، آپ کی چھت پر اسپرے کریں اور آپ اس کے ذریعے سورج سے اپنی بجلی حاصل کریں

اس خواب کو اب تک حقیقت بننے سے جو چیز روکتی ہے، وہ کارکردگی ہے، جیسا کہ سولر ایکشن الائنس نے نوٹ کیا ہے ۔ اس وقت، عام سولر پینلز سورج کی روشنی سے 20 فیصد کی حد تک توانائی کشید کرتے ہیں جبکہ سولر پینٹ اب تک 8 فیصد تک پہنچا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ 10 فیصد پیداوار یقینی بنانے کی صورت میں سولر پینٹ بھی تجارتی پیمانے پر زیادہ آسانی سے قابلِ قبول ہوگا۔

سولر ایکشن الائنس کے مطابق، کہیں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سولر پینٹ فارمولے میں صرف 8% کارکردگی ہے، لیکن یہ ترقی پذیر ٹیکنالوجی اس مقام کے قریب سے قریب تر ہوتی جا رہی ہے جہاں یہ فعال ہو سکتی ہے۔

وہ وقت دور نہیں جب یہ سولر پینٹ فوری طور پر ہر گھر اور کاروبار کو ایک ایسے جنریٹر میں تبدیل کر دے گا، جو فضائی آلودگی، شور، یا گندگی کے بغیر بجلی پیدا کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close