سمارٹ فون کی مختلف ایپلیکیشنز نہ صرف ہمارے لیے بہت مفید ہوتی ہیں بلکہ محفوظ بھی، لیکن ایسی ایپس کی بھی کمی نہیں، جو ہمارے غیر محفوظ اور نقصان دہ ہیں
ایسی خطرناک ایپس، جنہیں ڈلیٹ کرنا ضروری ہے، کے بارے میں ہم آگے چل کر بات کریں گے، لیکن پہلے ذکر ایک اور تنبیہہ کا۔۔ جس میں ماہرین نے اسمارٹ فون صارفین کو سائبر مجرمان کی جانب سے جعلسازیوں کی نئی لہر کے متعلق خبردار کیا ہے۔
کیپر سیکیورٹی کی جانب سے شائع کیے جانے والی بلاگ پوسٹ کے مطابق سائبر مجرمان صارفین سے نجی معلومات نکلوانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کر رہے ہیں۔
ڈیپ فیکس نامی یہ کلون ٹیکنالوجی صارفین کے دوستوں، رشتہ داروں اور یہاں تک کے کسٹمر سروس نمائندگان کی آوازوں کی نقل بنا کر کام کرتی ہے۔
مصنوعی ذہانت کے ذریعے کیے جانے والی جعلسازیاں آواز کی نقل اور سوشل انجینئرنگ پر مشتمل دو مراحل میں کی جاتی ہیں۔
پہلے جعلساز ہدف کے احباب کی آواز کے نمونے اکٹھا کرتے ہیں اور پھر اے آئی وائس کلوننگ ٹیکنالوجی کے ذریعے نقل بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
نقلی آواز تیار ہونے کے بعد جعلساز حملے کے دوسرے حصے پر عمل کرتے ہیں۔ جعلساز ہدف کو کال کرتے ہیں اور تیار کی گئی آواز کو استعمال کرتے ہوئے بھروسہ قائم کرتے ہیں۔
جعلساز ہدف کو فون کر کے خود کو ان کا جاننے والا بتاتے ہوئے خاندان میں کسی کے ساتھ معاشی مسائل کے متعلق بتاتے ہیں اور فوری مالی مدد کی درخواست کرتے ہیں۔
آئیے اب ذکر کرتے ہیں ایسی ایپس کا، جن کا استعمال غیر محفوظ اور خطرناک ہو سکتا ہے
سائبر سیکورٹی ماہرین نے اینڈرائیڈ صارفین کو گوگل پلے پر موجود 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کی تجویز دی ہے جو ممکنہ طور پر ان کے وائی فائی نیٹ ورک کو ہیک کر سکتی ہیں۔
ہیومنز سیٹوری تھریٹ انٹیلیجنس ٹیم نے ایسی دو درجن سے زائد ایپس دریافت کی ہیں، جو مفت وی پی این کے بھیس میں موجود ہیں
اگرچہ مشکوک ایپلیکیشنز کو پلے اسٹور پر آنے سے قبل روکنے کے لیے گوگل کا نظام کافی مناسب ہے لیکن مکمل طور پر محفوظ ہرگز نہیں۔۔ کچھ ایپس پلے اسٹور تک پہنچنے میں کامیاب رہتی ہیں، جن کا استعمال انتہائی غیر محفوظ ہوتا ہے
ان میں سے کوئی بھی ایک ایپ جب اینڈرائیڈ فون میں ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہے تو وہ ڈیوائس ایک خفیہ پراکسی کے طور پر استعمال کی جاسکتی ہے۔ پراکسی کو ہیکرز کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی مشکوک حرکات کو چھپانے کے لیے انٹرنیٹ ٹریفک کو گھروں میں موجود ڈیوائسز کے ذریعے گزار سکیں۔
ہیکرز کا ایسا کرنا ان کی مشکوک سرگرمیوں کو جائز انٹرنیٹ ٹریفک کی طرح پیش کرتا۔ یہ طریقہ کار عموماً اشتہارات کے فراڈ، اسپیمنگ، فشنگ اور لاگن کی معلومات اور پاسورڈ چرانے جیسی کارروائیوں کے بعد بچنے میں مدد دیتا ہے۔
وہ صارفین جنہوں نے ان میں سے کوئی ایک بھی ایپ انسٹال کی ہوگی، ان کے انٹرنیٹ بینڈوتھ پر ان کے علم کے بغیر ہیکرز کا قبضہ ہوجائے گا۔
بدترین صورت میں صارف کا گھر مشکوک سرگرمیوں کا مرکز سمجھا جا سکتا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔
ایپلی کیشنز کی فہرست:
Free Old Classic Movies (by CaptainDroid)
CaptainDroid Feeds
Android 14 Launcher (by CaptainDroid)
Android 13 Launcher (by CaptainDroid)
Android 12 Launcher (by CaptainDroid)
Byte Blade VPN
Blaze Stride
Anims Keyboard
Lite VPN
Phone Comparison (by CaptainDroid)
Fast Fly VPN
Fast Fox VPN
Fast Line VPN
Funny Char Ging Animation
Limo Edges
Oko VPN
Phone App Launcher
Quick Flow VPN
Sample VPN
Secure Thunder
Shine Secure
Speed Surf
Swift Shield VPN
Turbo Track VPN
Turbo Tunnel VPN
Yellow Flash VPN
VPN Ultra
Run VPN