بلوچستان میں درخت لگانے کے لیے رضاکارانہ ’اشر‘ جاری، دو لاکھ سے زائد درخت لگا دیے گئے
کہا جاتا ہے کہ وسطی ایشیائی انتھراپالوجی میں اجتماعی رضاکارانہ کام کے تصور کو ”اشر“ کا نام دیا گیا تھا بلوچستان میں اشر کے نام سے جاری نوزائیدہ تحریک کے روح رواں سماجی کارکن سالمین خپلواک کا کہنا ہے ”اس خطے میں صدیوں پرانی روایت کو دوبارہ زندہ رکھتے ہوئے…
کراچی میں پی ٹی وی ملازم کے بھائی کی جبری گمشدگی: ’انھوں نے سو روپیہ بھی دیا کہ آٹو کر لینا‘
جمعرات کی صبح ولید بلوچ سحری کرنے کے بعد سوئے تو ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ دن ان کے خاندان کے لیے نئی مشکلات لے کر آئے گا صبح 6 بجے ولید بلوچ کو، جو کراچی میں پاکستان ہاؤسنگ سوسائٹی قائد آباد ملیر کے رہائشی اور پی ٹی وی…
بہت ہوئی بیان بازی، اب صرف عملی اقدامات! لاپتا افراد کے اہل خانہ کا مطالبہ
ملک کے سب سے اعلیٰ عہدے پر فائز، وزیر وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ”وہ لاپتا افراد کا معاملہ باختیار حلقوں کے سامنے اٹھائیں گے“ بلوچستان میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ اور سال 2009ع کے وسط سے لاپتا ڈاکٹر دین محمد کی بیٹی سَمی دین بلوچ وزیر اعظم…
شہباز ’اسپیڈ‘ اور سمی دین بلوچ
سمی نے کبھی کسی کو بددعا نہیں دی۔ اگر دل میں دی ہو تو پتا نہیں لیکن 14 سال پہلے سمی کے باپ ڈاکٹر دین محمد کو اٹھایا گیا تو وہ سکتے میں تھی، ماں کو کیا بتائے، چھوٹی بہن کو کیسے سنبھالے اس نے بہت کم عمری میں وہ سارے طریقے سیکھ لیے جو…
چاغی: فائرنگ واقعات اور ہلاکت پر احتجاج
کوئٹہ – ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی کے افغان سرحد سے متصل علاقے ڈھک میں سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ کے ایک واقعے میں ڈرائیور حمیداللہ کی ہلاکت کے بعد احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ضلعے میں منگل کے روز سیاسی جماعتوں کی کال پر دالبندین اور چاگئے…
چاغی میں مظاہرین پر فائرنگ، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ضلع چاغی میں پاک افغان سرحد کے قریب ڈرائیور کی ہلاکت کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے منگل کو…
بلوچستان: چاغی میں پیشانی پر لگی گولی سے ڈرائیور کی موت اور لوگوں کی زندگی
چاغی – حمیداللہ نامی نوجوان جمعرات کے روز افغانستان سے متصل بلوچستان کے سرحدی ضلع چاغی کے علاقے ڈھک میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا ان کے بڑے بھائی محمد ابراہیم کہتے ہیں ”اگر میرے بھائی نے کوئی جرم کیا تھا اور اسے گولی ہی…
چاغی میں احتجاج کے دوران 7مظاہرین زخمی
مبینہ طور پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سےڈرائیور کو قتل کرنے پر ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی اور دالبندین میں ایک روز قبل کیے جانے والے پُر تشدد مظاہرے میں 7 افراد زخمی ہوئے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد کے قریب پنچ ریک میں…