کیلیفورنیا : دنیا بھر میں وڈیو کالز کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر فیسبُک نے ’’پورٹل گو‘‘ کے نام سے ایک نیا اسمارٹ ڈسپلے فروخت کے لیے پیش کیا ہے
یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ ڈسپلے بھی ہے، جس کی علیحدہ بیٹری بھی ہے. لہٰذا اس سے چلتے پھرتے بھی وڈیو کال کی جا سکتی ہے۔ جبکہ اس کا ایک اسٹینڈ بھی ہے جو ’’پورٹل گو‘‘ کو سنبھالنے کے علاوہ چارجر کا کام بھی کرتا ہے
’’پورٹل گو‘‘ کو اٹھائے پھرنے کے لیے اس میں ایک عدد ہینڈل سلاٹ بھی بنائی گئی ہے، جبکہ اپنی مخصوص ہئیت کی بدولت اسے کسی بھی ہموار سطح پر بہ آسانی سیدھا کھڑا بھ کیا جا سکتا ہے
فی الحال اس کے دو سائز پیش کیے گئے ہیں: ’’پورٹل گو‘‘ کا اسکرین سائز دس اِنچ ہے جبکہ قدرے بڑی جسامت والے ’’پورٹل پلس‘‘ کا اسکرین سائز چودہ اِنچ رکھا گیا ہے۔ ان دونوں کی تعارفی قیمتیں اسی لحاظ سے رکھی گئی ہیں، جو بالترتیب 199 ڈالر اور 349 ڈالر ہیں
فیسبُک کی آفیشل ویب سائٹ پر ”پورٹل گو“ اور ”پورٹل پلس“ کی بکنگ جاری ہے۔ اس مہینے کے اختتام یا اگلے مہینے کی ابتداء میں خریداروں تک پہنچنے کی توقع ہے.
سائنس و ٹیکنالوجی کی خبریں:
-
امریکا ہوائے کمپنی کے پیچھے پڑ گیا، آنر پر بھی پابندیوں کا امکان
-
نوکیا کا کم قیمت 5 جی فون اور اینڈرائڈ ٹیبلیٹ 6 اکتوبر کو متعارف ہوں گے
-
اب عام کمپیوٹر پر پورے انسانی جینوم کی پروسیسنگ منٹوں ممکن
-
کیا آپ کے گھر کی دیواروں کا پینٹ واقعی سفید ہے؟ دوبارہ سوچیے
-
یوٹیوب کے پوڈکاسٹ پروگرام سے آپ بھی پیسہ کما سکتے ہیں
-
‘فحش’ ویڈیوز کی حوصلہ شکنی کے لئے ‘ٹک ٹاک’ کا نیا مکانیزم